معاون اردو مترجم کامیاب امیدوار تنظیم، بہار کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج و مظاہرہ

پٹنہ : آج گردنی باغ پٹنہ میں معاون اردو مترجم کامیاب امیدوار تنظیم، بہار کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج و مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں امیدواروں نے شرکت کی۔ واضح ہو کہ کامیاب امیدوار کونسلنگ ہونے کے بعد بھی اسلئے پریشان ہیں کہ ان کے پاس کونسلنگ کے وقت کمیشن کے شرائط کے مطابق کریمی لییر سرٹیفکیٹ نہیں تھا، کمیشن نے کونسلنگ کے وقت یہ واضح کیا تھا کہ پسماندہ اور پسماندہ ترین طبقہ کے امیدواروں کو نوٹیفکیشن سے پہلے کا جاری کردہ کریمی لییر سرٹیفکیٹ کونسلنگ میں پیش کرنا ہوگا ورنہ ان کی امیدواری ختم کر دی جائے گی، دو امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی خود کو محروم پاکر امیدوار بے چین ہو گئے اور انہوں نے کمیشن، سرکاری محکمہ اور وزیر اعلی کو مکتوب لکھر کریمی لییر سرٹیفکیٹ سے مذکورہ شرط ختم کرنے کی اپیل کی اس کے علاوہ اقلیتی طبقہ اور دیگر سیاسی لیڈران سے گزارش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس کے بعد امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کے ذریعہ حکومت کو توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ اس احتجاج میں سرفہرست تنظیم کے سرپرست محمد شفیق، صدر محمد فیروز عالم، سکریٹری پرویز حیات، خازن محمد عیسی رحمانی امیدواروں میں فیض الاسلام، شمس تبریز، امانت اللہ تیمی، محمد آفتاب، محمد طارق، نیلم آفرین،عالیہ پروین وغیرہ شریک رہے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *