Breaking News

’’ میرے شوہر ٹیچر تھے، ریٹائرمنٹ کے بعد انتقال کر گئے‘ فیملی پنشن کے علاوہ بقایہ رقم آج تک نہیں ملی‘‘

پٹنہ، 12 دسمبر(اے بی این ایس ) نتیش کمار نے آج 4 دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے احاطے میں منعقد ’جنتا کے دربارمیں وزیر اعلیٰ ‘ پروگرام میں شرکت کی۔ ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے 54 لوگوں کے مسائل کو سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔آج ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘پروگرام میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ سماجی فلاح، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کی فلاح محکمہ، محکمہ خزانہ، درج فہرست ذات وقبائل بہبود محکمہ، اقلیتی فلاح محکمہ۔، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ، فن و ثقافت و یوتھ محکمہ، لیبر وسائل محکمہ اورآفات مینجمنٹ محکمہ سے متعلق معاملات کی سماعت ہوئی۔جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں مظفر پور ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کی موت 2021 میں کورونا سے ہوئی لیکن ابھی تک کوئی امداد نہیں ملی۔ دوسری جانب بتیا ضلع سے آئی ایک خاتون نے بھی وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ ان کے شوہر کی کورونا سے موت کے بعد اب تک معاوضے کی رقم نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
مظفر پور ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے کہاریاستی حکومت سے امداد یافتہ کالج کے سیکریٹری نے کالج میں تالہ لگا رکھا ہے ۔ہمیںکسی طرح کی گرانٹ کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔کیمور ضلع سے آئی ایک معمر خاتون نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر ٹیچر تھے، ریٹائرمنٹ کے بعد انتقال کر گئے۔ فیملی پنشن کے علاوہ بقایہ رقم آج تک نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
بھاگلپور ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے فریاد کر ے ہوئے کہا کہ 2016 میںمیٹرک فرسٹ کلاس سے پاس کرنے کے بعد بھی آج تک مجھے حوصلہ افزا رقم نہیں مل سکی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو معاملے کی تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
مغربی چمپارن ضلع سے آئی ایک خاتون نے التجا کی کہ میرے بیٹے کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی ،مگر آج تک مجھے امدادی رقم کی ادا نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سہرسہ ضلع سے آئے ایک نوجوان نے استدعا کی کہ میرے گاؤں کے دونوں طرف ندیاں ہیں لیکن ہمارے گاؤں میں کوئی ہیلتھ سنیٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو علاج کرانے کے لیے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سیتامڑھی ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کھیتی کے لیے جا رہے تھے لیکن وہ سیلاب میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے اور آج تک ان کا کوئی پتہ نہیںمل سکا ہے۔ دوسری جانب سیتامڑھی ضلع سے آئے ایک دیگر نوجوان نے فریادکر تے ہوئے کہا کہ میری ماں کی سیلاب کے دوران سانپ کے ڈسنے سے موت ہو گئی تھی، لیکن آج تک کئی طرح کی امدادی رقم نہیں دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو معاملے کی جلد تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
ارریہ ضلع کے ایک طالب علم نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منظور ہونے کے بعد بھی اس کے فوائد ابھی تک نہیں مل سکے ہیں۔ وہیں ارریہ سے ہی آئے ایک نو جوان نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جل، جیون، ہریالی مہم کے تحت پودے بھی لگائے تھے لیکن کٹاؤ کی وجہ سے سب کچھ بہہ گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو معاملے کی تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کر نے کی ہدایت دی۔
مشرقی چمپارن ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کی سال 2019 میں بوائلر دھماکے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی، لیکن ابھی تک کسی بھی طرح کی امدادی رقم نہیں ملی ہے۔ وزیراعلیٰ نے معاملے کی جانچ کرکے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
گیا ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہراور سسرال والے جہیز کے لیے مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے متعلقہ محکمے کو معاملے کی تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کی ہدای دی۔
مدھوبنی ضلع کے آئے ایک فریادی نے وزیر اعلیٰ سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ادھورے تعمیرشدہ اسٹیڈیم کی تعمیر ابھی نامکمل ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ فن و ثقافت اور یوتھ کو معاملے کی تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
اورنگ آباد ضلع کے ایک شکایت کنندہ نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اسکول کی زمین پر زوآوروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کی شکایت کے بعد بھی اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کوتحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
پٹنہ ضلع کی ایک طالبہ نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں گریجویشن کرنے کے بعد بھی اسے ابھی تک ’وزیر اعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ‘ کے تحت ملنے والی حوصلہ افزا رقم ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پٹنہ کے ڈی ایم کو معاملے کی جانچ کرکے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘ پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر تعلیم چندر شیکھر، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کی فلاح کی وزیر مسزانیتا دیوی،ایس سی ،ایس ٹی بہبود کے وزیر سنتوش کمار سمن، اقلیتی فلاح کے وزیر محمد زماںخان ، سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر سمیت کمار سنگھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری، فن و ثقافت اوریوتھ محکمے کے وزیر جتیندر کمار رائے، لیبروسائل کے وزیر سریندر رام، آفات مینجمنٹ کے وزیر شاہنواز، وزیر ا علیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، ڈی جی پی مسٹر ایس کے سنگھل، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، متعلقہ محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ، پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپل سنگھ ،پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ اور ایس ایس پی مسٹر مانوجیت سنگھ ڈھلوں موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

وزیر اعلیٰ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر منعقد پروگرام میں شرکت کی

پٹنہ، 02 اکتوبر 2023:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *