Breaking News

پٹنہ کتاب میلہ میں علمی مجلس بہار کے زیر اہتمام ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد

پٹنہ : پٹنہ کتاب میلہ کے کانفرنس ہال میں کل شام علمی مجلس بہار کے زیر اہتمام ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جسکی صدارت گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیرمین ارشد فیروز نے کیا ۔ اس موقع پر ریکھا بھارتی مشرا کی نئی کتاب بات آنکھوں کی کا اجراء بھی عمل میں آیا ۔ ریکھا بھارتی مشرا نے چائلڈ سائیکولوجی میں ایم اے کیا ہے اور انکی کئی کتاب منظر عام پر آچکی ہے ۔ اندر دھنش، نٹکھٹ نند گوپال، جگ میں نام کرائینگے کے نام سے انکی یہ کتابیں کافی مقبول ہوئی ہے ۔ ان کی مزید کتابیں منظر عام پر آنے والی ہے ۔ ریکھا بھارتی مشرا اچھے اخلاق کی مالک ہیں ۔ پروگرام کی نظامت علمی مجلس بہار کے جنرل سکریٹری پرویز عالم نے ادا کئے ۔
تجھ سے دور ہونے میں خود کو تنہا پاتا ہوں
آنسوئوں کی بارش میں روز نہاتا ہوں
محمد ضیاء العظیم
کب محبت کا یہ جھمیلا ہے
یاد تیری کتاب میلہ ہے
۔ شکیل سہسرامی
گیت میرے نام کے لکھنا صنم
شاعری کو باادب پڑھنا صنم
۔ راج کانت راج
میرے حصے میں نہ خوشی سہی اپنے غم کو سنوار دوں
ہر اک بھنور سے ہوں آشنا نہ مدد کی خاطر پھار دوں
۔ ممتاز رعنا
زمانہ نت نئی تحقیق کا ہے
میں سارے دل دعا سے چاہتا ہوں
۔ نذر فاطمی
شجر قاتل ہے سایہ رہزن ہے
سفر منزل بہ منزل گامزن ہے
۔ سرور حسین
نہ ہوگے تم اگر اے نصر جگ میں
تمہارا تذکرہ ہوتا رہے گا
۔ ڈاکٹر محمد نصر اللہ نستوی
وقت دھیرے سے نکل جاتا ہے
پھر بھی کتنوں کو کچل جاتا ہے
۔ خالد عبادی
ہر کسی پر سے بھروسہ اٹھ گیا
جب برا سویا تو چھوٹا اٹھ گیا
۔ عرفان احمد بلہاروی
اس کی تصویر میرے دل میں اتر جائے گی
میری بگڑی ہوئی تقدیر سنور جائے گی
۔ نکہت آراء
ملک کے اپنا یہ منظر دیکھئے
پیٹھ میں پیوست خنجر دیکھئے
خوشنما ہو جائیگا سارا سماں
ایک بچہ اپنے اندر دیکھئے
ارون شاردل
کیا ہوا اس دور کے انسانوں کو
کس قدر دلہن جلائی جاتی ہے
۔ شمع کوثر شمع
اس موقع پر مشہور و معروف شاعر خورشید اکبر ، سید پرویز عالم وغیرہ نے اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ جج اکبر رضا جمشید، ضیا ء الحسن وغیرہ موجود تھے

About awazebihar

Check Also

نابالغ سے شادی کے بعد دو دنوں تک عصمت دری کرتا رہا، پولیس نے کیا گرفتار

پٹنہ: پٹنہ جنکشن سے نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں پٹنہ پولس نے بڑا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *