کا بینہ کا فیصلہ : بہار میں اسپورٹس اتھارٹی کا قیام

پٹنہ،12دسمبر(اے بی این ایس) بہار مین کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھاوا دینے کے لئے حکومت نے اسپورٹس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ کابینی سکریٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے پیر کو وزیر اعلی نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہاں بتایا کہ حکومت نے بہار ریاستی اسپورٹس اتھارٹی پٹنہ کو، آسانی سے چلانے کے لئے بائی لاز کی خاکہ اور تجویز کو منظوری دی ہے۔ڈاکٹر سدھارتھ نے کہا کہ حکومت کھیل کو بڑھاوا دینے کے لئے بہت کام کر رہی ہے۔ کھیل کو بڑھاوا دینے کے لئے ضروری ہے کہ ایک اتھارٹی ہونی چاہئے۔حالانکہ ایک کھیل اتھارٹی پہلے بھی تھی لیکن وہ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ اب ریاستی حکومت نے اس اتھارٹی کو ریاست میں ایک یونٹ کے طور قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ذریعے سے ریاست میں مختلف سطح پر کھیل، مختلف کھلاڑیوں کا انتخاب اور ان کی تربیت،اور ملک اور بیرون ملک میں ہونے والے کھیل کے مقابلہ میں ریاست کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ اتھارٹی ایک اہم یونٹ ہوگی اوراس کے لئے عہدے کی تشکیل دینے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سکریٹری نے بتایاکہ اس کے بائی لازتیار ہونے کے بعدآرٹ ثقافت اور نوجوانوں کے محکمہ کے تحت کھیل کمپلیکس کی تیاری،کنٹرول اور انتظام کیا جا سکے گا۔ کھیل سرگرمیاں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے سیمینار ورکشاپ دیگر ضروری ٹریننگ کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔
اس کے ذریعے مرکزی حکومت، انڈین اسپورٹس اتھارٹی، اسپورٹ کونسل، انڈین اولمپک فیڈریشن،نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور ضلع، ریاستوں اور قومی سطح کے فیڈریشن ے درمیان تعلقات قائم کئے جا سکیں گے۔ڈاکٹر سدھارتھ نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اہم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تال میل پیدا کرکے کھیل ٹورنا منٹ، تربیتی کیمپ، نمائش میچ کا انعقاد کیا جا سکے گا۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *