پٹنہ، 12 دسمبر(اے بی این ایس )
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تیجسوی پرساد یادو جی کو آگے بڑھا کر اب ہمیں ان کے ذریعہ ترقیاتی کام کرواناہے۔ تیجسوی مستقبل میں بھی پورا کام کرتے رہیں گے۔ ترقیاتی کاموں کو لے کر افسران بھی کافی چست ہیں۔ باپو کی باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے تمام ترقیاتی کام کرائے ہیں، اسے آگے بڑھایا جائے گا۔ آپس میں محبت اور خیر سگالی کے ساتھ مل جل رہیں، کچھ لوگ ادھر دھر کے کر دائیں بائیں کر کے آپس میں تنازع کر انے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔سب لوگ متحدہو کر رہیں گے تو سماج آگے بڑھے گا۔ آپ لوگوں نے ہی ہمیں رکن اسمبلی بننے کا موقع دیا ہے۔ 1985 میں جب ہم رکن اسمبلی بنے تو ہر روز علاقے میں گھومتے پھرتے تھے، لوگوں نے کہا کہ آپ آگے بڑھئے، پھر ہم ایم پی بن گئے۔ ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ رہیں، جھگڑا نہ کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گورنمنٹ ڈینٹل میڈیکل کالج و اسپتال پٹھنا ، بھاگن بگہا ،رہوئی ،نالندہ کا ڈینٹل اسپتال بن کر تیار ہو گیا ہے ۔ ۔ نالندہ میں بھی الگ الگ مقامات پر کئی کام کیے گئے ہیں ۔ رہوئی بہت خوبصورت جگہ ہے ۔ سڑکیں بہت بہتر طریقہ سے بنائی کئی ہیں ۔ اس کے بغل میں فور لین بھی بن رہا ہے ۔ اب لوگ کہیں سے بھی سہولت سے یہاں آمدو رفت کر سکتے ہیں ۔ یہ بہار ہی نہیں پورے ملک کا ایک خاص اسپتال ہے ، جہاں علاج کے ساتھ ساتھ پڑھنے کی بھی بہت اچھی سہولت ہے ۔ دانتوں کے علاج کے علاج دیگر طرح کے علاج کے لیے بھی یہاں سو بیڈ کا انتظام رہے گا ۔ یہاں ڈاکٹروں کے رہنے کا بھی انتظام رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم ادھر سے گزرتے تھے تب اس اسپتال کی تعمیر کی موجودہ معلومات محکمہ کے افسران سے حاصل کر تے رہتے تھے ۔ ہیلتھ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹر ی نے مئی 2023 تک اس سرکاری ڈینٹل میڈیکل کالج اور اسپتال کا کام مکمل کر نے کے تئیں مجھے یقین دہانی کرائی ہے ۔ ہم بھی یہاں دانت دکھانے آئیں گے۔ اب تک دہلی ایمس جاتے رہے ہیں۔ یہاں کے انتظامات اتنے ہی اچھے ہیں اتنے دہلی ایمس میںبھی نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد دانتوں کے علاج کے لیے یہاں پہنچے گی۔ بہتر طریقہ سے ان کا علاج کیجئے گا ۔ یہاں لیڈی ڈاکٹرز بھی مامور ہیں۔ خواتین کو علاج میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ نالندہ ضلع میں میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج بھی بنایا گیا ہے اور اب یہ اسپتال دانتوں کے علاج کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔ جو لوگ یہاں اپنے علاج کے لیے آئیں، انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، مینٹننس کے ساتھ ساتھ صفائی کے بھی مناسب انتظامات رکھیں۔ ہر قسم کا کام کرایا جارہا ہے۔ ہم لوگ پورے بہار میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج تعمیر کرارہے ہیں۔ کورونا کے دور میں بھی پورے بہار میں جانچ اور علاج کے بہت اچھے انتظامات کیے گئے تھے۔ اب بھی روزانہ کورونا کی جانچ ہوتی ہے، مجھے روزانہ اس کی رپورٹ ملتی ہے۔ پورے ملک میں 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا ٹیسٹوں کی تعداد اوسطاً 6 لاکھ 50 ہزار تھی، جب کہ بہار میں یہ تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو صرف 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا انتظام کیا گیا ہے، جب کہ ہم شروع سے 4 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ اب بھی جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں کورونا سے مرنے والوں کے معاوضے کی شکایات موصول ہوتی ہیں، ان کی ادائیگی کے لیے کارروائی کی جاتی ہے۔ نالندہ یونیورسٹی سب سے قدیم یونیورسٹی تھی۔ اب اسے بہت بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جو لوگ اب دہلی میں ہیں ان سے کوئی امید نہیں ہے۔ ان سے نجات پا لیں گے تو نالندہ یونیورسٹی اور بہتر بنے گی۔ ہم لوگوںنے نالندہ یونیورسٹی میں جنرل تعلیم کے لیے نہیں بلکہ خاص تعلیم کے لیے انتظامات کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجگیر کی بہت اہمیت ہے۔ وہاں کئی جگہوں پر کام ہوا ہے۔بغل میں بہٹا ،سرمیرا سڑک تعمیر کی گئی ہے۔ فور لین کی تعمیر بھی ہو رہی ہے۔ اس وقت پٹنہ سے راجگیر تک سڑک کے ذریعے فاصلہ 100 کلومیٹر ہے۔ ہم لوگ ایک اور سڑک بنا رہے ہیں جس کی تکمیل کے بعد یہ فاصلہ کم ہو کر 80 کلومیٹر رہ جائے گا۔ اس سے لوگوں کو آنے جانے میں بہت سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، ہم نے گنگا جل کو راجگی، گیا، بودھ گیا اور نوادہ پہنچا دیا ہے۔ اسے ہر جگہ پہنچانا ممکن نہیں۔ راجگیر میں ہر تین سال بعد ملماس میلہ لگتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس دوران وہاں 33 کروڑ دیوی دیوتا ایک مہینے تک رہتے ہیں۔ گیا، بودھ گیا اور نوادہ میں لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں دیہی اور ریاستی حکومت کی سڑکوں اور پلوں اورپلیوں کا مکمل مینٹننس کیا جائے گا۔ اس کے لیے محکمہ میں انجینئرز اور دیگر افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بختیار پور میں بچپن میں ہم لوگوں کو سڑکوں کی صفائی کرتے دیکھا کرتے تھے۔ بعد ازاں سڑک کے مینٹننس کے لیے ٹینڈر شروع ہو نے لگا۔ ہم نے کہا کہ مینٹننس کا کام محکمہ جاتی سطح پر کیا جائے، اس سے لوگوں کو زیادہ روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بھی لوگ پرالی جلا رہے ہیں، یہ صحت اور ماحولیات کے لحاظ سے بہت نقصان دہ ہے۔ جس کی وجہ سے ماحول خراب ہوتا جا رہا ہے۔ ہم نے ضلع مجسٹریٹ سے بھی اس پر خصوصی نظر رکھنے کو کہا ہے۔ آپ سب ہم سے بہت پیار کرتے ہیں۔
، میری بات مانئے اور پرالی جلانے والے لوگوں کو سمجھائیں۔ لوگوں کو پرالی نہ جلانے کی ترغیب دیں۔
پرالی جلانے کا کام پہلے صرف 4 اضلاع میں ہوتا تھا، اب پٹنہ اور نالندہ کے لوگ بھی پرالی جلاتے ہیں۔ ہم ممبران اسمبلی سے بھی کہیں گے کہ اس بات کو ذہن میں رکھیں اور لوگوں کو سمجھائیں۔ تقریب میں موجود لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے ہاتھ اٹھا کر پرالی نہ جلانے اور عوام کو سمجھانے کا عہد لیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہم وزیر اعلیٰ بنے تو پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال کو دیکھنے گئے، اس کی حالت بہت خراب تھی، ہم نے اسے ٹھیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈینٹل میڈیکل کالج و اسپتال پیٹھنا ، رہوئی ،نالندہ میں دانت کے علاج کا بہتر انتظام کیا گیا ہے ۔ کئی مقامات سے لوگ یہاں دانت کا علاج کرانے پہنچیں گے ۔ بہتر علاج کیجئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کا کام مکمل ہو نے کے بعد ہم پھر یہاں آئیں گے ۔ پورے رہوئی سے ہمارا گہرا تعلق رہا ہے ۔ اس اسپتال کی تعمیر کے لیے سوا انیس ایکٹر سے زیادہ زمین پیٹھنا کے لوگوں نے دی ہے ۔ پیٹھنا کے لوگ ہم سے بہت محبت کر تے ہیں ان لوگوں کی خواہش تھی کہ اس علاقہ میں کچھ کرائیے ،جس کوذہن میںرکھتے ہوئے یہاں ڈینٹل میڈیکل اسپتال کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ چراون پور کے لوگوں نے بھی زمین دی ہے ۔ زمین دینے والے لوگوں کو میں خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ اس اسپتال کا نام گورنمنٹ ڈینٹل میڈیکل کالج و اسپتال پیٹھنا بھاگن بگہا رہوئی ، نالندہ رکھا گیا ہے ۔ تاکہ اس میں تمام جگہوں کانام آجائے میں پھر تمام لوگوں کا استقبال کر تا ہوں۔
تقریب کو نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو ،مالیات و کمرشیل ٹیکس اور پالیمانی امور کے وزیر اور نالندہ کے انچارج وزیر جناب وجئے کمار چودھری ، دیہی ترقیات کے وزیر جناب شرون کمار ، ممبر اسمبلی جناب ہری نارائن ، چیف سیکریٹری جناب عامر سبحانی اور اڈیشنل چیف سیکریٹری صحت جناب پرتئے امرت نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جناب کوشلندر کمار ، ممبر اسمبلی جناب جتندر کمار ، ممبر اسمبلی جناب کوشل کشور ، ممبر اسمبلی جناب راکیش کمار روشن ، ممبر اسمبلی جناب کرشن مراری شرن عرف پریم مکھیا، سابق ممبر اسمبلی انجینئر سنیل کمار ،سابق ممبر اسمبلی جناب شکتی یادیو ،سابق ممبر اسمبلی جناب جناب چندر سین ، وزیر اعلیٰ کے اضافی مشیر جناب منیش کمار وما سیکریری ہیلتھ مسٹر کے سینتھل کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری و نالندہ ضلع کے انچارج سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ، پٹنہ کمشنر مسٹر کمار روی ، آئی جی پٹنہ رینج مسٹر راکیش راٹھی ، مینجنگ ڈائریکٹر بی ایم ایس آئی سی ایل مسٹر دنیش کمار ، ڈی ایم نالندہ مسٹر ششانک شوبھم ، ایس پر مسٹر اشوک مشرا ، سرکاری ڈینٹل کالج اور اسپتال پیٹھنا ،بھگن بگہہ ،رہوئی ،نالندہ کے پرنسپل ڈاکٹر رندھیر کمار سمیت دیگر اہم شخصیات و صحت محکمہ کے افسران و ملازمین موجود تھے ۔
گورنمنٹ ڈینٹل میڈیکل کالج و اسپتال کے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس سرکاری ڈینٹل میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر ہو جانے سے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ اب دانت کے علاج کے لیے یہاں بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے ۔ یہاں تک آمد و رفت کے لیے سڑکیں بھی بہتر طریقہ سے بنی ہوئی ہیں ۔ ہم بہت دنوں سے یہ چاہ رہے تھے کہ یہ جلد سے جلد تعمیر ہو کر تیار ہو جائے ۔ میں اس کے لیے نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ جناب پرتئے امرت کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ۔ یہاں دانت کے علاج کے لیے 100 بیڈ کا انتظام رہے گا ۔ اس کے علاوہ جنرل علاج کے لیے بھی اس اسپتال میں 100 بیڈ کی فراہمی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈینٹل اسپتال پورے ملک کا ’ون آف د بیسٹ اسپتال ‘ہو گا۔
