۵ مجرم سینٹرل بینک آف انڈیا میں گھس کر تقریباً 66 لاکھ روپے لوٹ لئے

سمستی پور (ذکی احمد) سمستی پور ضلع کےروسرا تھانہ حلقہ کے ایروت مشہری گاؤں واقع سینٹرل بینک آف انڈیا کی برانچ جیسے ہی کھلی تو چار سے پانچ جرائم پیشہ افراد بینک کے اندر داخل ہوئے اور تمام اہلکاروں کو پستول کی مدد سے یرغمال بنا لیا۔ اور تقریباً 65 سے 66 لاکھ روپے لے کر لوٹ مار کے بعد بھاگ رہا تھا کہ شور سن کر آس پاس کے گاؤں والے جمع ہو گئے اور گاؤں والوں کی مستعدی کی وجہ سے ایک مجرم پکڑا گیا اور اس کی خوب پٹائی کی گئی۔ گرفتار ملزم سے رقم کے بنڈل اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ روسرا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ مجرموں کی طرف سے لوٹی گئی کل رقم اور کتنی برآمد ہوئی اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ویسے پوچھنے پر کیشیئر روشن کمار نے بتایا کہ مجرموں نے تقریباً 65 سے 66 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔ تاہم روسرا کی پولیس نے سرحد کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ہے۔ یہی نہیں پولیس نے گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ یہاں بینک منیجر کنو پرکاش لوٹ کی واردات سے کافی خوفزدہ اور پریشان ہیں۔ واقعہ صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔ ساتھ ہی بینک میں لوٹ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولس کپتان موقع پر پہنچ کر اپنی سطح سے تحقیقات میں جٹ گئے۔ یہاں پولیس کپتان نے تصدیق کی کہ مختلف مقامات سے مزید چار لٹیروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس طرح روسرا پولیس کو کچھ راحت ملی ہے۔

 

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *