خدا بخش لائبریری میںلائبریری سائنس کے طالب علموں کا دورہ اور لیکچر کا انعقاد

پٹنہ : خدا بخش لائبریری میں مورخہ۱۲۔۱۳؍دسمبر ۲۰۲۲ء کو کالج آف کامرس، آرٹس اور سائنس میں لائبریری سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ستر(۷۰) طلبا اور طالبات نے لائبریری کا دورہ کیا۔اُن طالب علموں کو خدا بخش لائبریری کی خدمات اور لائبریری سائنس سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔اس سے قبل بھی خدا بخش لائبریری نے Programme Orientation کیا تھا جس میں ویر کنور سنگھ یویورسٹی ،آرہ کے لائبریری سائنس کیلگ بھگ ۸۰ طلباء نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شائستہ بیدار، ڈائرکٹر خدا بخش لائبریری نے فرمایا کہ خدا بخش لائبریری ۱۸۹۱ء سے سماج اور معاشرہ کے مختلف میدان میں اپنی گوناگوں خدمات انجام دے رہی ہے اور ساتھ ہی کالج اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے طالب علموں کی ذہن سازی کا بھی کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔ ان طالب علموں نے خدا بخش لائبریری کیٹلاگ کارڈ کے ساتھ Libsysکے ذریعہOPACکسے بھی مستفید ہوئے۔ان طالب علموں کو لائبریری کے شعبہ مخطوطات، مطبوعات، رسائل سیکشن، آڈیو ویڈیو،اور ڈیجی ٹائزیشن وغیرہ کی معلومات فراہم کی گئی اور اس کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔لائبریری آڈیٹوریم میں ان طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خدا بخش لائبریری نے کہا کہ ایک ایک ترقی یافتہ سماج کے لئے ایک فعال لائبریری کا ہونا ضریری ہے۔ایسے ہی ادارہ زندگیاں سنورتی ہیں۔کتابیں اور تعلیمی ادارے قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔۔یہ علم اور تعلیم کے بنیادی ذرائع ہیں۔علم ہی دنیا کوسنوارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔اگر ہمارے پاس علم ہے تو یہ سب سے بڑا خزانہ ہے۔کتابوں سے دوستی،علم سے محبت اور لائبریری کو آباد رکھنا زندہ قوموں کی علامت ہے۔لائبریری کے بغیرتعلیمی سفر کومنزل سے ہم کنار نہیں کیا جاسکتا۔لائبرین شپ ایک مقدس کام ہے ۔آپ علم کے متلاشی کوعلم کا امرت پلاتے رہیں۔خدا بخش لائبریری نے شروع سے ہی ان مقاصد کو پیش نظر رکھا کی علم کا پھیلاؤ ہو اور انسانیت کی کھیتی پھلتی پھولتی رہے۔لائبریری میں کتابوں کے تحفظ کے لئے Preservation and Conservationکی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔طالب علموں کو Powerpiont Presentationکے ذریعہ اس تکنیک کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
لائبریری سائنس بایں معنی بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کے توسط سے نظم و ضبط کا سلیقہ آجاتا ہے جس سے ہماری زندگی ہمیشہ ہموار رہتی ہے۔ آپ جو تعلیم رسمی یا غیر رسمی طریقے حاصل کرتے ہیں، اس کا فائدہ اسی وقت ملے گا جب اس کو آپ اپنے عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔ لائبریری ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ جس طرح متعدد مذاہب اور مختلف ادبیات کی کتابیں ایک جگہ رہتی ہیں اور آپس میں کبھی نہیں جھگڑتیں، اس طرح ہمیں بھی سماج میں رہنا چاہئے کہ کسی کو کسی سے تکلیف نہ ہو۔اس موقع پر Powerpiont Presentationکے ذریعہ طالب علموں کولائبریری کی تاریخ، علمی خدمات اور مطبوعات سے روشناس کریا گیا۔جسے طالب علموں نے بڑی دلچسپی سے سنا اور معلومات نوٹ کیں۔اس Orientationپروگرام میں طالب علموں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

 

About awazebihar

Check Also

سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے والوں کے خلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی : وزیر سنیل کمار

پٹنہ :(اے بی این ) جے ڈی (یو) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت کے پروگرام کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *