پٹنہ، 13 دسمبر(اے بی این ایس)۔راجدھانی پٹنہ میں اساتذہ بحالی کا ساتویں مرحلہ کی بحالی کے مطالبے کو لیکر سی ٹی ای ٹی امیدوار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹیچر امیدواروں نے ڈاک بنگلہ چوراہا کو جام کر دیا ہے ۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 3 سال سے احتجاج کر رہے ہیں ۔ جس پر انہیں محکمہ تعلیم کی طرف سے صرف یقین دہانی ہی مل رہی ہے۔احتجاج کر رہے امیدواروں کا کہنا ہے کہ جس طرح تیجسوی نے 10 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، حکومت اپنا وعدہ پورا کرے، ورنہ تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ تحریک اور بھی تیز ہو گی۔ اس سے پہلے حکومت ساتویں مرحلے کی بحالی کرے۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باوجود محکمہ تعلیم کا کوئی اہلکار ان کی دیکھ بھال کے لیے احتجاج کے مقام پر نہیں پہنچ رہا۔ جس کی وجہ سے ٹیچر امیدواروں کو مجبوری میں سڑک پر آنا پڑا۔ آج ہزاروں خواتین ، اساتذہ امیدواروں سمیت پورے بہار سے معذوروں کی بڑی تعداد ڈاک بنگلہ چوراہا پر ناکہ بندی کر کے احتجاج کر رہے ہیں ۔