پٹنہ، 13 دسمبر(اے بی این ایس)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو اپنا جانشین بنانے کے بیانات میڈیا میں آتے رہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ آج کہا کہ ۲۰۱۵ کا اسمبلی انتخابات تیجسوی کی قیادت میں لڑا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کما رنے اپنے جانشین کا اعلان کردیا۔ نتیش کمار نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار ہیں ۔ سب کے ساتھ مل کر وہ بی جے پی کو ہٹانا چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ نے عظیم اتحاد کے لیجس لیچر پارٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے اچانک این ڈی اے چھوڑ کر عظیم اتحاد کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا جس سے سیاست میں بھونچال آگیا تھا۔ نتیش کمار نے ایک بار پھر ایسی ہی بات کہی ہے جس سے ریاست کی ساست گرم ہونے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اب تیجسوی یادو کو ہی آگے بڑھانا ہے ۔نتیش کمار نئی نسل کو اب آگے بڑھانا چاہتے ہیں ایسا وہ پہلے بھی ظاہر کر چکے ہیں ۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تیجسوی یادو کو دکھتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں کو آگے بڑھاناہے۔ ہمیں اپنے لئے کچھ نہیں چاہیے ۔ نالندہ میں ایک بار پھر نتیش کمار نے اس بات کو دوہرایا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جے ڈی یو کا مستقبل تیجسوی کے ہاتھوں میں ہی ہوگا۔اس میٹنگ میں عظیم اتحاد کے تمام لیڈران موجود تھے۔
پیر کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اس بیان کی مزید تصدیق اس وقت ہوئی جب آر جے ڈی کے چیف ترجمان بھائی بریندر نے اس تناظر میں اپنا بیان دیا ۔بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھائی بیرندر نے کہا کہ جب میں نے وزیر اعلیٰ کو اس بارے میں بتایا تو آپ کا بہت اچھا بیان آیا ہے، تو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ درست ہے ۔
تیجسوی میرے بعد بہار دیکھیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا تیجسوی یادو کو 2025 سے پہلے تاج پہنایا جائے گا ؟ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہماری اعلیٰ قیادت کا کام ہے۔ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔
