پٹنہ، 13 دسمبر(اے بی این ایس وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بہار قانون ساز کونسل کے ’ہائوس کوریڈور‘ کا ریبن کاٹ کر اور نام کی تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین مسٹر دیویش چندر ٹھاکر، بہار اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری، نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو، فائننس، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر رام چندر پوروے اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ کونسل کا سرمائی اجلاس شروع ہوچکا ہے ۔ آج دوسرے حکومت کو کئی بلوں کو پاس کرانا ہے ۔
