Breaking News

ہماری پارٹی عظیم اتحاد کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے:سنتوش کمار

پٹنہ (اے بی این ایس) ہندوستانی عوام مورچہ کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ریاستی صدر روکن اسمبلی پرفل مانجھی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی۔ پارٹی کے قومی صدر درج فہرست ذات و قبائل فلاح کے وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار نے میٹنگ کی صدارت کی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دانش رضوان نے بتایا کہ ہندوستانی عوام مورچہ کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ہماری پارٹی عظیم اتحاد کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا کہ سیشن کے دوران جو بھی باتیں سامنے آئیں گی ہم حکومت کے ساتھ مضبوطی سے اپنی بات رکھیں گے۔ ڈاکٹر دانش رضوان نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن نے صاف طور پر کہا ہے کہ ہم نتیش کمار کی حکومت میں ان کے ساتھ ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ اپوزیشن کے ذریعہ جو مدعے اٹھائے جائیں گے ہم حکومت کے ساتھ مضبوطی سے جواب دیں گے۔ ہماری پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے۔ غریبوں کے حق کیلئے ہم کام کریں گے۔ پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں پارٹی کے سرپرست سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی ، سابق وزیر رکن اسمبلی ڈاکٹر انیل کمار، جیوتی مانجھی، پارٹی کے ریاستی صدر سکندرا رکن اسمبلی پرفل مانجھی موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

نابالغ سے شادی کے بعد دو دنوں تک عصمت دری کرتا رہا، پولیس نے کیا گرفتار

پٹنہ: پٹنہ جنکشن سے نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں پٹنہ پولس نے بڑا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *