اردو مترجمین کے تقرر میں تاخیر کامعاملہ کونسل میں اٹھا

پٹنہ (اے بی این ایس)ریاست میں اردو مترجمین و معاون مترجمین کے معاملے کو کونسل میں اٹھایااور کہا کہ افسران کے عدم توجہی کے سبب تقرری میں تاخیر ہورہی ہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔
توجہ مرکوز کراتے ہوئے سوال کیا کہ بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے اشتہار نمبر 02/19مورخہ 14.11.2019کو کابینہ سکریٹریٹ بہار (اردو ڈائریکٹوریٹ ) کے تحت اردو مترجمین شعبہ کے تحت اردو مترجمین کیلئے 202 خالی عہدوں پر تقرری کیلئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواست مانگی گئی تھی۔ اس روشنی میں اردو ٹرانسلیٹر کے تحریری امتحان کے بعد کامیاب 182 امیدواروں کو اشتہار نمبر 16؍ آ مورخہ 21.02.2022کے ذریعہ پہلی کاؤنسلنگ کیلئے 3 مارچ اور 4 مارچ کو بلایاگیا جس میں کل 12 طرح کے سرٹیفکٹوں کی مانگ کی گئی۔ جس میں نمبر شمار 6 پر درج اقتصادی طور سے کمزور طبقہ (EWS) کے سرٹیفکٹوں میں یہ واضح نہیں کیاگیا کہ ای ڈبلو ایس سرٹیفکٹ کس تاریخ کا ہو۔ جب کہ 28.04.2022کو دوسری کاؤنسلنگ کیلئے بلائے گئے سبھی امیدواروں سے اشتہار نمبر 02/19کیلئے درخواست سوپنے کی آخری تاریخ سے پہلے کا ای ڈبلو ایس سرٹیفکٹ مانگا گیا۔ کمیشن کے ذریعہ پہلے کاؤنسلنگ میں EWSکا مطالبہ واضح نہیں ہونے کے سبب بہت سارے امیدواروں کے پاس اشتہار نمبر 02/19سے پہلے کا EWSجاری ہونے کے بعد بھی انھیں تقرری نامہ سے محروم کر دیاگیا ہے۔ چنانچہ ویسے سبھی امیدوارجو کمیشن کی غلطی کے سبب اشتہار سے پہلے کا EWSسرٹیفکٹ دینے سے محروم رہنے کے سبب نااہل اعلان کئے گئے ویسے سبھی امیدواروں کی دوبارہ کاؤنسلنگ کراکر تقرری نامہ جاری کرنے کے سلسلے میں حکومت سے ایوان میں ایک واضح بیان کا مطالبہ کرتاہوں۔ امیدواروں کے ذریعہ EWSسرٹیفکٹ جمع نہیں کیاگیا ۔ 11 امیدواروں کے ذریعہ مورخہ 4 دسمبر 2019 کے بعد کا جاری EWSسرٹیفکٹ جاری کیاگیا۔ جسے کمیشن کے ذریعہ نامنظور کیاگیا۔ صرف دو امیدواروں کے ذریعہ اشتہار کی شرائط کے مطابق 4 دسمبر 2019 کے پہلے کاجاری EWSسرٹیفکٹ جمع کیاگیا۔ جن کی سفارش بھیجی گئی ہے۔ اس طرح EWSدرجہ کے امیدواروں کو ریزرویشن دئے جانے کے لئے جنرل ایڈمنسٹریٹیو محکمہ کے ذریعہ جاری حلف اور اشتہار کاریزرویشن کالم کے ذیلی کالم ۔ Vکے تناظر میں اردو ٹرانسلیٹر عہدہ کیلئے شائع اشتہار نمبر 02/19کے کامیاب امیدواروں کو EWSکوٹے کافائدہ دئے جانے کیلئے درخواست وصولی کی آخری تاریخ 4.12.19تک جاری EWSسرٹیفکٹ کو ہی بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے منظور کیا ہے۔
قاری صہیب کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایڈیشنل سکریٹری بہار قانون ساز کاؤنسل سکریٹریٹ نے 5 اضافی کاپیوں کے ساتھ ؍ ایڈیشنل سکریٹری پارلیمانی امور محکمہ بہار کو ان کاپیوں کے ساتھ ؍ ایڈیشنل سکریٹری انچارج شاخ 13 ، جنرل ایڈمنسٹریٹیو محکمہ ؍ آئی ٹی منیجر ، مکتوب جاری کرتے ہوئے گذارش کی ہے کہ اس رپورٹ کو بہار قانون ساز کاؤنسل سکریٹریٹ کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیاجائے۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *