قاری صہیب نے اے ایم یو کشن گنج کیمپس کی تعمیر میں آ رہی رکاوٹ کو لیکر کیا مظاہرہ

پٹنہ (پریس ریلیز) کے ممبر کونسل قاری صہیب نے کشن گنج میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ میں تعمیر میں آ رہی رکاوٹ کو لیکر کونسل کے باہر زور دار ہنگامہ کیا. ہاتھوں میں بینر پوسٹر لئے قاری صہیب کے ساتھ راجد کے دیگر لیڈران بھی نظر آئے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاری صہیب نے کہا کہ اقلیتوں کے تعلیم کے دشمن بی جے پی کی نیت شروع سے ہی اچھی نہیں رہی ہے. ہمارے لیڈر و ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے مجھے کہا تھا کہ اس معاملے کو زور و شور سے اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اقلیتوں کی تعلیم کا معاملہ ہے اور ہم لوگ اقلیت آبادی کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے ہر وقت کھڑے ہیں. مرکز کی مودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے قاری صہیب نے کہا کہ اے ایم یو کشن گنج کا رکا ہوا فنڈ فوراً جاری کیا جائے، کشنگنج کیمپس کے ساتھ سوتیلہ سلوک بند کیا جائے، قاری صہیب نے مودی حکومت کو تعلیم مخالف قرار دیتے ہوئے مردآباد کا نعرے لگائے اور کہا کہ اے ایم یو کا رکا ہوا فنڈ کو روکنا ناپاک سازش ہے اور اس سازش کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ قاری صہیب نے کہا کہ میں جلد ہی مرکزی کردار وزیر تعلیم سے اس معاملے پر ملاقات کر بات چیت کرونگا تاکہ تعمیر میں آرہی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے،۔

About awazebihar

Check Also

کلاس کے ساتھیوں نے پیٹ پیٹ کر نویں کلاس کے طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ندیم اشرف حاجی پور:ضلع ویشالی کے بدو پور تھانہ کے شیتل پور ککرہاٹا گاؤں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *