بہار قانون سازیہ کے دونوں ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پٹنہ، 19 دسمبر () بہار قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس ختم ہونے کے بعد سموار کو دونوں ایوانوں کی میٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ 13 دسمبر سے شروع ہونے والے بہار مقننہ کے سرمائی اجلاس میں دونوں ایوانوں کی کل پانچ نشستیں ہوئیں۔ اس سیشن کے دوران مالی سال 2022-23 کے دوسرے ضمنی اخراجات کے ساتھ دونوں ایوانوں میں بہار خصوصی عدالت (ترمیمی) بل 2022، بہار گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل 2022، بہار ٹیکنیکل سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2022 اور بہار میونسپل (ترمیمی) بل 2022 کو منظور کیا گیا۔ بہار اسمبلی میں اسپیکر اودھ بہاری چودھری اور قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے ایوان کو چلانے میں تعاون کرنے کے لیے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس کے آخری دن پیر کے روز چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے قانون ساز کونسل میں کہا کہ آج 202 ویں اجلاس کا اخری کام کا دن ہے۔ موجودہ اجلاس میں کل پانچ نشستیں ہوئیں۔ سیشن کے لئے کل 448 سوالات کے نوٹس موصول ہوئے جن میں سے 389سوالات قبول کرلئے گئے۔ چیئرمین ٹھاکر نے کہا کہ نیوا ایپ کے ذریعہ کل 309 سوالات کے آن لائن جوابات دئے گئے۔ حکومت سے تجویز ہے کہ موجودہ سیشن کے زیر التوا سوالات کو آئندہ اجلاس میں ایوان کی میز پر رکھاجائے۔ چیئرمین ٹھاکر نے کہا کہ موجودہ اجلاس کے لئے کل 62 توجہ دلاؤ نوٹس موصول ہوئے جن میں سے 27 نوٹس کو قبول کرلیاگیا۔ تین نوٹس ختم ہوگئے۔20 نوٹس کے جواب آن لائن موصول ہوچکے ہیں۔ باقی نوٹس سوالات اور توجہ کمیٹی کے حوالے کردیئے گئے۔ مجموعی طور پر 24 وقفہ صفر نوٹس موصول ہوئے جن میں سے 21 نوٹس کو قبول کرلیاگیا ہے 14 اطلاعات ختم ہوگئیں۔دیویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ درخواست کے کل 32 نوٹس موصول ہوئے جن میں سے 31 نوٹس قبول کرلئے گئے۔ تمام منظورشدہ درخواستوں کو ایوان کی رضامندی سے کمیٹی برائے درخواستوں کے حوالے کردیاگیا۔ انہوں نے کہا موجودہ اجلاس کے دوران اراکین نے اپنے پارلیمانی فرائض کی ادائیگی کے دوران عوام کے مسائل سے متعلق بہت سے اہم مسائل کو ایوان کے ذریعے حکومت کے نوٹس میں لانے کاکام کیا ہے۔ حکومت نے ان مسائل کے حل کیلئے مناسب غور وفکر اور کوششسوں کی بات کی ہے۔ بہت سے مسائل بھی حل ہوگئے۔ ایوان میں حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اپوزیشن ارکان نے بعض معاملات پر ایوان میں خلل بھی پیدا کیا تاہم فریقین کے تعاون سے اہم امور پر بحث بھی ممکن ہوئی۔ اس سیشن کے دوران کل سات بل، بشمول بہار خصوصی عدالت(ترمیمی) بل، بہار لوک آیکت(ترمیمی) بل، 2022 بہار سامان اور خدمات ٹیکس (ترمیمی) بل، 2022، بہار تخصیص افسراخراجات(90-1989) بل، 2022، ٹیکنکل سروس کمیشن (ترمیمی) بل، 2022، بہار میونسپل(ترمیمی)بل،2022، اور بہار اختصاص (نمبر۔4) بل، 2022 منظور ہوئے۔

 

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *