شراب مافیائوں کی املاک ضبط کر کے معاوضہ دیاجائے:مالے

پٹنہ،19؍دسمبر (اے بی این ایس)سارن زہریلی شراب موت معاملے کے سلسلے میں متاثرہ رشتہ داروں کو دس لاکھ روپئے معاوضہ،باز آبادکاری، ان کے بچوں کی پڑھائی لکھائی، ہر بلاک ہیڈ کوارٹر پرانسداد نشہ سنٹر کھولنے اور شراب مافیائوں کو سیاسی اور انتظامی پشت پناہی ملنے کے خلاف سوموار کو سی پی آئی مالے نے ریاست گیر یوم احتجاج کا انعقاد کیا۔ مطالبات کی حمایت میں مالے کارکنان نے یوم احتجاج مناتے ہوئے حکومت بہار سے متاثرہ رشتہ داروں کے تئیں ہمدردی کے ساتھ پیش آنے کی مانگ کی۔ پٹنہ کے بدھ میموریل پارک کے پاس منعقد احتجاجی جلسہ سے مالے کے ریاستی سکریٹری کنال ،قانون سازپارٹی کے رہنما محبوب عالم، رکن اسمبلی گوپال روی داس، سندیپ سوربھ، ایپوا کی بہار ریاستی چیئر پرسن سروج چوبے وغیرہ رہنمائوں نے خطاب کیا۔ کنال نے کہاکہ ہماری پارٹی شراب بندی قانون کی ہمیشہ سے حمایت میں رہی ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ شراب پینے والوں کو جرائم پیشہ بنا دیاجائے۔ یہ ایک سماجی برائی ہے۔ سارنزہریلی شراب موت معاملے کے متاثرہ رشتہ داروں کو حکومت کو معاوضہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شراب مافیائوں کی املاک ضبط کر کے معاوضہ دینے کا بندوبست ہے۔ گوپال گنج کے کھجور بنی معاملے میں حکومت معاوضہ بھی دے چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس معاملےمیں گھڑیالی آنسو بہاررہی ہے۔ بی جے پی حکومت والی ریاست مدھیہ پردیش اور گجرات میں زہریلی شراب سے موت کا اعداد و شمار سب سے زیادہ ہے۔ محبوب عالم نے کہاکہ اس معاملے پر سوموار کو وزیراعلیٰ نتیش کمار سےملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم ایسے مطالبات پر ایوان سے لیکر سڑک تک لڑتے رہیں گے۔ بی جے پی کو متاثرہ رشتہ داروں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ زہریلی شراب سے موت کے معاملے میں بی جے پی حکومت والی ریاست ہی سب سے آگے ہے۔ گوپال روی داس نے کہا کہ مسوڑھی کے ہانسہ ڈیہہ میں پولس نے شراب بندی کے نام پر دلت ٹولوں پر حملہ کیا،خواتین کو برہنہ کرکے ان کی پٹائی کی گئی۔ سونوا دیوی کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل بھی شراب بندی قانون کے نام پر گرفتار کئے گئے لوگوں کی حاجت میں موت ہوچکی ہے۔ شراب بندی قانون کا تو ایسا مقصد کہیں سے نہیں تھا۔ ہم حکومت سے پولس کی اس طرح کی کاروائیوں پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور راجدھانی پٹنہ کے علاوہ ریاست کے مختلف ضلعوں میں سوموار کو یوم احتجاج منایاگیا۔

 

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *