آئیں کو جان لیجئے کہ شراب بندی نافذ کرنا کس کااختیار ہے

پٹنہ، 21 دسمبر(اے بی این ایس) پٹنہ سٹی کے مال سلامی میں او پی ساہ کمیونٹی ہال کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صحافیوں سے کہا کہ ہم اسے دیکھنے کے لیے کئی بار یہاں آئے ہیں اور اس کی بہتر تعمیر کے لیے بہت سے مشورے دیے ہیں۔ آج مجھے خوشی ہے کہ ہماری تجویز کے مطابق یہاں تعمیراتی کام ہوا ہے۔ پرکاش پرو میں شرکت کے لیے یہاں آنے والے عقیدت مندوں کے قیام کے لیے یہاں انتظامات کیے گئے ہیں۔ باہر سے آنے والے عقیدت مندوں کو یہاں قیام کی سہولت ہوگی۔ انہیں آج سے ہی حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایک ماہ بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جو بھی یہاں شادی یا کوئی اور پروگرام کرنا چاہتا ہے وہ کر سکتا ہے۔ شراب پر پابندی کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ کرنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ غلط ہے سب کی رضامندی سے شراب پرپا بندی عائد کی گئی ہے۔ کوئی زہریلی شراب پی کر مرتا ہے ہم لو گ کیا کریں، ہم لوگ تو یہ تشہیر کرارہے ہیں کہ دیکھو کیا حال ہوتا ہے شراب پینے کے بعدحالات خراب ہوتے ہیں پیو گے تو مر جاؤ گے۔ ملک کے کون سے حصے میں لوگ شراب پی کر نہیں مرتے ہیں؟۔آئیں کو جان لیجئے کہ شراب بندی نافذ کرنا کس کااختیار ہے۔ سب کچھ دیکھ کر یہاں پر شراب بندی کا قانون نافذ کیاگیا ہے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم یہاں آئی ہے تو دوسری ریاستوں میں جو لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کو دیکھنے گئی ہے کیا؟ کیایہیں صرف یہ واقعہ پیش آیا ہے؟ یہاں توبہت کم واقعات پیش آئے ہیں۔ جس کی بنائی ہوئی شراب پی کر لوگوں کی موت ہوئی ہے اس سے وصولی کرلے دینے کا التزام بنا ہواہے۔
بی جے پی کے ذریعہ دیے جا رہے دھرنے کے سوال کہاکہ وہ لوگ پہلے کیوں حمایت کر رہے تھے؟ اس سے قبل گوپال گنج میں زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی موت نہیں ہوئی تھی،تواس وقت اس کے بارے میں کیا کہے تھے۔ جب ہم نے سماجی اصلاح کی مہم شروع کی تھی تو اس وقت ساتھ میں تھے ہم جو بول رہے تھے اسی میٹنگ میں ان کے لوگ جو بول رہے تھے وہ آپ لوگ اس کو سن لیجئے۔ آج وہ علیحدہ ہوگئے ہیں تو دوسری بات کر رہے ہیں۔ یہ بھی دیکھنے والی چیز ہے کہ کوئی ادھر ادھر تو نہیں کررہا ہے۔ یہ بھی تحقیقات کا موضوع ہے۔
کورونا سے متعلق سوال کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بہار میں ہو رہی ہے۔ اب ملک میں بھی حالات معمول پر ہیں۔ ہم ہر جگہ مسلسل جانچ کرا رہے ہیں۔ پوریملک میں 10 لاکھ پر صرف 6.50 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ بہار 8 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے ہیں۔ ہم لوگ ابھی بھی کورونا کے حوالے سے سرگرم ہیں۔ ملک میں کورونا کم ہو رہا ہے اور صرف چند ریاستوں میں ہے لیکن اب اس کے امکانات سے انکارنہیں کیا جا سکتا۔کورونا کے پیش نظر بی جے پی کے ذریعہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کوبند کرنے کیسوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کے لوگ ‘یاترا’ کر رہے ہیں، یہ حق سب کو ہے۔تمام پارٹی کے لوگ یاتراکرتے ہیں۔ خود بی جے پی والے بھی یاترا کرتے ہیں۔
اس موقع پر افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ 6 منزل کے اوپی ساہ کمیونٹی سینٹر کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پہلی منزل اور دوسری منزل پر جا کر ڈارمیٹری، اجابت خانہ، ڈائننگ ہال، کمروں وغیرہ کو دیکھا اور یہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے چھت پر سولر پلیٹیں لگانے کی بھی ہدایت دی اور صفائی اور سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو عمارت کے مینٹننس کی ہدایت بھی دی۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پٹنہ سٹی کے پرکاش پنج ٹوریسٹ سنٹر میں نمائشوں کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے نمائش دیکھی۔ اس دوران انہوں نے سکھ گرووں کی سوانح حیات اور سکھ مت کی روحانی تعلیمات، عناصر، دیواری فنون کا مشاہدہ کیا۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ پرکاش پرو کے دوران تمام عقیدت مندوں کی سہولتوں اور سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں تاکہ باہر سے آنے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ عقیدت مندوں کی سہوتوں سے متعلق بہت سے کام کیے گئے ہیں اورایک ایک چیز کا خیال رکھا گیا ہے۔تمام چیزوں پر عمل درآمد صحیح طریقے سے کرائیں۔ پروگرام میں عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر کمار روی نے وزیر اعلیٰ کو آنجہانی خشونت سنگھ کی تصنیف کردہ کتاب ’A HIATORY OF THE SIKHAS ‘ پیش کی۔ تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب کے جنرل سکریٹری اندرجیت سنگھ اور تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب کے پردھان جگجوت سنگھ نے وزیر اعلیٰ کوشال اور گلدستے پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔
پروگرام کے دوران نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، وزیر اعلیٰ کے مشیر انجنی کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیر اعلی کے او ایس ڈی لمسٹر گوپال سنگھ، بہار اسٹیٹ ٹورازم کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر کنول تنوج، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھرسنگھ،پٹنہ کے ایس ایس پی مسٹر مانوجیت سنگھ ڈھلون، تخت سری ہرمندر جی پٹنہ صاحب کے جنرل سکریٹری مسٹر اندرجیت سنگھ اور آرگنائزنگ کمیٹی سے وابستہ دیگر عہدیدار اور لوگ موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *