Breaking News

زمانہ قدیم سے ہی تعلیم کا اہم مرکز رہا ہے بہار: گورنر

پٹنہ (اے بی این ایس) گورنر پھاگو چوہان نے آریہ بھٹ نالج یونیورسیٹی پٹنہ کی 8ویں اسنادتقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار دورے قدیم سے ہی تعلیم کا اہم مرکز رہا ہے اور یہاں کی نالندہ اور وکرم شیلا یونیورسیٹی میں اسٹڈی کیلئے پورے عالم سے طلبہ آیاکرتے تھے۔ یہ ریاست کئی عظیم شخصیات کی جائے پیدائش اور جائے کار رہی ہے۔ بہار کے عظیم ماہر حساب اور کھگول شاستری اور جیوتیش آریہ بھٹ کے نام پر اس یونیورسیٹی کانام رکھا ہوا ہے۔ گورنر نے اسناد تقسیم تقریب میں 32 طلبہ کو سرٹیفکٹ اور سونے کا تمغہ دیا۔ جن میں 15 طلبہ اور 17 طالبات شامل ہیں۔ انھوں نے سرٹیفکٹ حاصل کرنے والے سبھی طلبہ وطالبات کو مبارکباددیتے دیتے ہوئے کہا کہ وہ باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ہیں۔ ملک اور سماج کو ان سے کافی امیدیں ہیں۔ انھوں نے اعتماد جتاتے ہوئے کہا کہ اپنے کردار ، اخلاق اور کام کاج سے اپنے تمغے کی حفاظت کریں گے۔ گورنر نے اعلیٰ تعلیم سے متعلق بابائےقوم مہاتما گاندھی کے اس اقتباس کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم وہی ہے جسے پاکر انسان کے اندر خدمت کاجذبہ پیدا ہو۔ جس تعلیم سے اقتصادی ،سماجی اور تعلیمی مصائب سے آزادی ملتی ہے وہی حقیقی تعلیم ہے۔ انھوں نے طلبہ وطالبات کو امید کی کہ وہ باپو کے ان جملوں کو یاد کرتے ہوئے انھیں اپنے عمل میں لانے کی کوشش کریں گے۔ گورنر نے کہا کہ آریہ بھٹ نالج یونیورسیٹی جدیو موضوعات سے متعلق تحقیقاتی کام کو لگاتار آگےبڑھارہی ہے۔ نینو ٹکنالوجی سے متعلق یہاں کے ریسرچ پیپر کی پیشکش 20 بین الاقوامی سمیلنوں میںکی گئی ہے اور مختلف انٹرنیشنل جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔ چین ، ملیشیا، برازمیل، اور دیگر ممالک کے ماہرین تعلیم اور سائنسدانوں کے ذریعہ نینو سائنس کے شائع ریسرچ پیپر کو دیکھاگیا۔ اس سے اس یونیورسیٹی میں ہورہے تحقیقی کام کے عالمی پہچان ملی ہے۔
یو ایس اے ، واقع انٹرنیشنل سنٹر فار ڈفریکشن ڈاٹا کے ذریعہ اس یونیورسیٹی کے ریسرچ کی بنیاد پر تین نئے چمبک والے نینو مواد کے کرسٹل ڈھانچہ کی خوج کو شائع کیاگیا۔ تقریب میں گورنر کو آریہ بھٹ نالج یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سریندر پرتاپ سنگھ نے شال اور علامتی نشان دے کر اعجاز بخشا۔ پروگرام سے وزیر تعلیم چندرشیکھر اور سائنس وٹکنالوجی کے وزیر سمت کمار سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر کے پرنسپل سکریٹری رابرٹ ایل چونگتھو، یونیورسیٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ، اور اکزام کنٹرولر ڈاکٹر راجیو رنجن، اور دیگر لوگ موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

نابالغ سے شادی کے بعد دو دنوں تک عصمت دری کرتا رہا، پولیس نے کیا گرفتار

پٹنہ: پٹنہ جنکشن سے نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں پٹنہ پولس نے بڑا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *