شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین سید افضل عبّاس پر بد عنوانی کا الزام

پٹنہ،21 دسمبر(اے بی این ایس ) مسجد ملا شادمان وقف اسٹیٹ 153/پٹنہ کے متولی اور پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل سید اصغر نجمی نے 21 دسمبر، 2022 (بدھ) شام 4.00 بجے سندھیا ہوٹل ریڈ ویلویٹ، قدوئی پوری، پٹنہ میں بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ، پٹنہ کے چیئر مین سید افضل عبّاس کی من مانی،دھاندلی اور بدعنوانی، وقف بورڈ کو غیر قانونی طور پر چلانے اور ان کی غلط پالیسیاں کے خلاف ایک پریس کانفرنس کرکے سنگین الزامات لگائے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اُنہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بہار گزٹ میں شائع مورخہ 21.10.2020 کے نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ، پٹنہ کی تشکیل ہوئی جس میں سات اراکین تھے۔ بہار گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 29.10.2020 کے مطابق جناب سید افضل عباس کو بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ، پٹنہ کا چیئر مین منتخب کیا گیا۔ چیئر مین بننے کے بعد سید افضل عباس نے بہت سے غیر قانونی کام کئے۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں:-1. امام باڑہ نبن صاحب وقف اسٹیٹ، 165/پٹنہ کی جائیداد اسی شخص کو لیز پر دی گئی جس شخص سے وقف بورڈ نے پہلے وقف ٹریبونل کے حکم پر وہ جائیداد خالی کرائی تھی۔ اس لیز ڈیڈ پر سید افضال عباس نے بطور چیئرمین دستخط کیے جس کا اختیار چیئرمین کو نہیں ہے۔2. کرنل کلب علی خان وقف اسٹیٹ، 5/پٹنہ، نوجر کٹرا، پٹنہ کی اراضی، جو پہلے حق فاؤنڈیشن کو دی گئی تھی، کو منسوخ کر کے قانونی عمل مکمل کیے بغیر دوسرے کو دے دی گئی۔3. امیری بیگم وقف اسٹیٹ، چاند کالونی، 27/پٹنہ میں معزز وقف ٹریبونل کے حکم کے مطابق، غریبوں کو رہنے کے لیے 5-5 دھور زمین دی گئی۔اس پر غریبوں کو نوٹس بھیجا گیا۔4۔مسجد ملا شادمان وقف اسٹیٹ، 153/پٹنہ کے متولی کو دو بار غیر ضروری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور دونوں بار معزز وقف ٹریبونل نے وقف بورڈ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر Set Aside کیا۔اس کے علاوہ سید افضل عباس خواجہ کلاں تھانہ کے مقدمہ نمبر 287/20 کے ملزم ہیں جس میں پولیس نے نہ صرف ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے بلکہ اُنہوں نے خود شکایت کنندہ کو 1,00,000/- روپے واپس کیے جو اُنہوں نے اس سے نوکری دلانے کے نام پر لیے تھے۔شیعہ وقف بورڈ میں جناب سید افضل عباس کی من مانی اور بدعنوانی اور متولوں کو ہراساں کرنے کی ان کی عادت سے تنگ آکر سید اصغر نجمی نے آج مسجد ملا شادمان وقف اسٹیٹ 153/پٹنہ کے متولی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاکہ سید افضل عباس کی بدعنوانی کے کارناموں کو سامنے لایا جا سکے۔ اس حوالے سے حکومت سے پانچ سوالات ہیں۔. کیا سرکاری عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی سچائی کی جانچ کرانا حکومت کا کام نہیں؟2. کیا حکومت کا کام قانون کے مطابق کام کرنا ہے یا پارٹی کے رکن کو تحفظ دینا؟3. کیا حکومت وقف بورڈ کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے اُن کے بارے میں تصدیق کرتی ہے؟4. کیا وقف اراضی کو بیچنے والے،اسے لیز کرنے والے یا وقف جائیداد پر غیر قانونی طور پر رہنے والے وقف بورڈ کے رکن ہو سکتے ہیں؟5. وقف بورڈ کی تشکیل کے بعد، کیا حکومت نے کبھی اس کی جانچ کرائی کہ کیا وقف بورڈ کے ذریعہ وقف ایکٹ کی کسی شق کی کوئی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی ہے؟

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *