ڈی پی ایم آئی دربھنگہ میں تین روزہ کھیل کود مقابلے کا ہوا افتتاح

دربھنگہ ( پریس ریلیز) دربھنگہ شہر کے گایتری مندر کے نزدیک واقع دربھنگہ ضلع کا مشہور و معروف پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ ڈی پی ایم آئی دربھنگہ میں تین روزہ کھیل کود مقابلے کا افتتاح منگل کو سماجی شخصیت و آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم ، ملت کالج کے پروفیسر ضحی صدیقی و انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل فوزیہ جمال نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر کیا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہر سال اس قسم کے مقابلے کا انعقاد طلباء وطالبات کے لیے کیا جاتا ہے کیونکہ طلباء وطالبات ہمیشہ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش میں کتاب و کاپی کی دنیا میں مصروف رہتے ہیں ایسے طلباء وطالبات کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لیے کھیل کود مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے اس سال کل 6 قسم کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں لوڈو، شطرنج، کیرم، ٹیبل ٹینس وغیرہ جیسے کھیل شامل ہیں۔
اس کھیل کود مقابلے میں انسٹی ٹیوٹ کے 118 طلباء وطالبات نے حصہ لیا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی نظرعالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ادارہ اپنے انسٹی ٹیوٹ کے طلباء وطالبات کے مشتقبل کو سنوارنے کے لئے بہترین تعلیم تو دیتے ہی ہیں ساتھ ساتھ انہیں ذہنی سکون دینے کے لئے کھیل کود جیسے مقابلے کا انعقاد کیا کرتے ہیں جو قابل تعریف ہے اس طرح کا پروگرام منعقد ہونے سے طالب علموں کا ذہنی تھکاوٹ بھی ختم ہوتا ہے موصوف نے کہا کہ یہاں کا تعلیمی نظام دیکھ کر یہ محسوس ہوا کہ یقین یہاں اچھی تعلیم کا نظم ہے اس قسم کی تقریب سے پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کے اندر تازگی اور ذہنی توازن برقرار رکھتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ہڈ جاوید خان نے کہا کہ ادارہ ہمیشہ اپنے طلباء وطالبات کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کرتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کا ماحول ہمیشہ خوش گوار رہتا ہے۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر محمد ابرار عالم سمیت، محمد فاروق، عظمت اللہ ابوسعید، عرش الدین دلارے، ڈاکٹر مہتاب سمیت تمام اساتذہ کرام موجود تھے اس سے قبل متھلانچل کی روایت کے مطابق تمام مہمانوں کا استقبال پاگ چادر گلدستہ دے کر کیا گیا

 

About awazebihar

Check Also

ہر شہری کے لیے قابل رسائی اور معیاری عوامی خدمات ہماری ترجیح ہے۔ ایل جی سنہا

سرینگر۔ 30؍ ستمبر۔ ۔ جموںو کشمیر  کے  لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج ورچوئل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *