قرآن وہ عظیم کتاب ہے جو انسان جتنی محبت و عظمت کرے گا اللہ اس کو اتنا ہی ترقی دیں گے

مشرقی چمپارن : مدرسہ فیض اقبال سسواسوب پوسٹ بہلول پور تھانہ کلیانپور ضلع مشرقی چمپارن میں تکمیل قرآن کریم کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسہ ہذا کے ایک طالب علم حافظ محمد عبید اللہ ابن عین اللہ صاحب( پجھیروا) کے حفظ تکمیل ہونے پر بتاریخ 22/12/2022۔ بروز جمعرات بعد ظہر ایک دعائیہ تقریب انعقاد کیا گیا ، پروگرام کا آغاز حنظلہ سلمہ متعلم مدرسہ ہٰذا کی تلاوت قرآن سے ہوا. نظامت کا فرائض مولانا محمد ظہیر الدین مظاہری خادم مدرسہ فیض اقبال نے دیا تلاوت کے بعد نعت نبی .محمد ناظر متعلم مدرسہ ہٰذا نے پڑھا۔ حضرت مولانا سجاد قاسمی بانی مدرسہ فیض اقبال کاہوا مولانا نے بتایا کہ قرآن وہ عظیم کتاب ہے جس سے جو انسان جتنی محبت و عظمت کرے گا اللہ اس کو اتنا ہی ترقی دیں گے دونوں جہاں میں. مولانا نے اثنائے بیان عظمت قرآن پر ایک عجیب وغریب واقعہ سنایا کہ لکھنو میں ایک پریس تھا جو کتابیں چھاپتا تھا اور قرآن کریم بھی چھاپتا تھا پریس کا ما لک غیر مسلم تھا جس کا نام نول کشور تھا اس کے دل میں قرآن کریم کی ایسی عظمت تھی کہ جس دن قرآن چھپتا اس دن تمام کار کنندوں کو غسل کرنے کا حکم دیتا او سبھوں کو نئے نئے جوڑے دیتا اور خوشبو استعمال کرنے کیلئے کہتا اور پریس کو دھول وا کر صاف کراتا اس کے بعد قرآن چھپواتا تھا. اس کے مرنے بعد اس کا اثر یہ ہوا کہ جب اس کی لاش جلائی گئی تو اس کے جسم کے سارے اعضاء جل گئے مگر اس کا سینہ محفوظ رہا لوگوں نے اس کے سینے کو جلانے کی بھر پور کوشش کی لیکن جل نہ سکا کسی بتانے والے نے بتا یا کہ لوگوں تم لاکھ کوششیں کرلو لیکن نول کشور کا یہ سینہ جل نہی سکتا اس لیئے کہ اس میں قرآن کریم کی عظمت ہے.
اس کے بعد حافظ عبید اللہ نے قرآن کریم کی آخری سورتیں مولوی جاوید عالم صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مشرقی چمپارن و اپنے استاد حافظ نوشاد صاحب سے سناکر ختم کیا اور حضرت مولانا نےسامعین کو نصیحت فرماتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کو چاہئیے کہ اپنے بچے کو سب سے پہلے قرآنی تعلیمات دے.بچے کو موبائیل بھی دے تو دینی چیزیں لگا کر دے۔نعت۔تقریر۔تلاوت۔دعاء۔مولانا نے تمام سامعین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ حافظ قرآن کو چاہئے کہ کم از کم تین پارہ اور غیر حافظ قرآن کو کم ازکم ایک پارہ تلاوت قرآن کرنا چاہئے. مولانا نے اپنا معمولات بتا یا کہ میرا طالب علم ہی سے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کا معمول ہے پروگرام کا اختتام حضرت کی دعاء سے ہوا پروگرام میں مدرسہ کے طلبہ عزیز اور علاقے کے علمائے کرام وحفاظ عظام وعوام و خواص شریک ہوئے پروگرام میں شریک ہونے والے کچھ نام سرفہرست ہیں مولانا محمد صابر صاحب حقی ناظم مدرسہ ہٰذا. مولانا سجاد صاحب قاسمی. حافظ نوشاد صاحب جامعی. مولانا ماہتاب صاحب قاسمی (چکیا )مولانا صلاح الدین صاحب قاسمی چکیا. . مفتی اقبال صاحب قاسمی. مفتی شرف عالم صاحب ندوی.جناب عطاء اللہ صاحب (سیکریٹری مدرسہ )( جناب امتیاز الحق صاحب رام کرن پکڑی. جناب یونس صاحب رام کرن پکڑی. لعل بابو مگہوا عرف چھوٹے بابو . مولوی عبد الستار صاحب. جناب حدیث صاحب( سسواسوب). جناب مرتضٰی صاحب.جناب قمر الضحیٰ صاحب عرف لڈو (مٹھیا )

 

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *