چمنی بلاسٹ میںمالک سمیت۷ مزدور ہلاک

موتیہاری : (اے بی ا ن ایس موتیہاری کے رام گڑھوا تھانہ علاقہ کے نریگیر گاؤں کے نزدیک جمعہ کی شام پانچ بجے اینٹوں کے بھٹے کی چمنی دھماکے سے سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ مزید آٹھ لوگ شد ید ترین زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو علاج کے لئے رکسول کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ مرنے والوں میں چمنی مالک ارشاد عالم ۵۰ بھی شامل ہے ۔
ڈی ایم شیرست کپل آشوک نے اس واقعہ میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی 10 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ راحت اور بچاؤ کے کام چلائے جا رہے ہیں۔ رام گڑھوا یس ایچ او اندرجیت پاسوان کا کہنا ہے کہ ایک لاش کی پہچان چمنی مالک کی شکل میں کی گئی ہے۔ جب کہ زخمیوں میں دو کی پہچان کی گئی ہے۔ دھماکہ کے بعد ملبے میں ابھی کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔ زخمی مزدوروں میں امودے گاؤں کے محمد نجیب اللہ اور نریر گری گاؤں کے محمد عالمگیر کی پہچان ہوئی ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزید متعدد افراد اس میںدبے ہو سکتے ہیں ۔ ملبے کو ہٹایا جارہا ہے ۔ زخمی مزدوروں میں آمدئی گاؤں کے محمد نجیب اللہ و نرینری گاؤں کے محد عالم گیر کی پہچا ن ہوئی ہے ۔ لوگوں ک کہنا ہے کہ شام چمنی میں بھٹی جلانے کیلئے آگ لگائی گئی ۔ آک جلانے کے بعد دھواں چمنی کے اوپر ی حصے میں گیا۔ دھواں چمنی سے نکلنے کے بعد مالک سمیت دس مزدور ایک ساتھ بیٹھ کر دھواں کو دیکھ رہے تھے کہ اچانک بلاسٹ ہوگیا۔
بلاسٹ کے بعد چمنی کے اینٹ بھرا بھر کر گیا۔ چمنی کے آس باس بیٹھے مزدور اس کی زد میں آگئے۔ جس می موقع بر چار لوگوں کی موت ہوگئی ۔ وہیں دو لوگ اسپتال لے جانے کے دوران موت کی نیند سو گئے۔ چیخ و پکار سن کر گاؤں والے وہاں دوڑ کر پہنچے۔ پولس کو اطلاع دی گئی۔ اسپتال سے ایمبولینس لایا گیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ رکسول اے ایس پی کی قیادت میں وہاں پولس پہنچی ہے۔ گاؤں والوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ جن مزدوروں کی موت ہوئی وہ دردناک ہے۔ کسی کا سر نہیں تو کسی کا جسم دو ٹکڑا ہی ملا ۔ آمودئی گاؤں کے سرپنچ کا کہنا ہے کہ چمنی سے دھواں نکلنے کے بعد مالک و مزدور ایک ساتھ بیٹھ خوشی میں مٹھائی کھا رہے تھے تب ہی اچانک حادثہ ہوا گیا۔کچھ ہی وقت میں خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا۔
۷مزدوروں کی موت پروزیراعلی نتیش کمار سوگوار
پٹنہ، 23 دسمبر(اے بی این ایس وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مشرقی چمپارن ضلع کے رام گڑھوا تھانہ علاقے میں اینٹ بھٹے کی چمنی پھٹنے کے حادثے میں مرنے والوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صدمہ کی اس گھڑی میں سوگوار اہل خانہ کو صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ خدا سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

 

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *