۲۰۲۴کے لوک سبھا انتخاب میں بھاجپا کو شکست دینےکی تیاری میںآرجے ڈی

پٹنہ (اے بی این ایس )گذشتہ لوک سبھا انتخاب میں بہار میں بھاجپا سے بری طرح پچھڑنے والی لالو یادو کی پارٹی راجد 2024 میں پلٹ وار کی تیاری میں ہے۔ نتیش کمار کے ساتھ آنے سے راجد کا حوصلہ دوگنا ہے۔ اس کے بعد بھی کوئی رکس لینے کے موڈ میں تیجسوی نہیں ہیں۔ تیجسوی نے الگا لوک سبھاانتخاب جیتنے کیلئے خاکہ بھی تیار کر لیا ہے۔
اس کے لئے پارٹی نے اپنے سبھی ممبران اسمبلی کو بوتھ سطح تک تنظیم کو مضبوط بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ جمعہ کو پارٹی ممبران اسمبلی لیڈر کی میٹنگ میں پارٹی نے اپنے مستقبل کے طریقہ کار کو لے کر منتھن کیا۔ ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی صدارت میں یہ میٹنگ بلائی گئی تھی۔ رابڑی رہائش گاہ پر منعقد میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو، سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈران شامل ہوئے۔ میٹنگ میںسبھی ممبران کاؤنسل اور راجد کوٹے کے وزیر بھی موجود رہے۔ اس میں تنظیم کی کمزوریوں کو کم کرنے پر بھی بحث ہوئی۔ میٹنگ ختم کرنے کے بعد جگدا نند سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ میں 2024 میں لوک سبھا اور 2024 اور 2025 کےاسمبلی انتخاب کو لے کر پارٹی اور تنظیم کو مضبوط بنانے کو لے کر بحث کی گئی۔
انتخاب میں تنظیم کمزور نہ پڑے ہم نے اس پر غور کیا۔ اس انتخاب میں اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے کیسے تیاری کی جائے اس کو لے کر تنظیم کو نچلی سطح تک ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کابینہ توسیع کے سوال پر ریاستی صدر نے کہا کہ پارٹی کے توسیع کے ساتھ ہی سارے توسیع جڑے ہیں ۔
اگرپارٹی کی توسیع کرنا ہے تو آنے والے دنوں میں کابینہ کی بھی توسیع ہوسکتی ہے۔ کابینہ کی توسیع وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے درمیان کا موضوع ہے۔ ریاستی مجلس عاملہ کی تشکیل پر جگدانند سنگھ نے کہا کہ کارگذاری کی تشکیل میں ایک مہینے کا وقت لگے گاتیجسوی یادو سبھی چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق اس میں بدلاؤ بھی کئے جا سکتے ہیں۔ تیجسوی یادو کافیصلہ سب کیلئے منظور ہوگا۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *