جسمانی تعلیم اور مختلف قسم کے کھیل طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری :ڈاکٹر منصور خوشتر

دربھنگہ (نمائندہ)الحراءپبلک اسکول، رحم خاں، دربھنگہ میں ۹۱ دسمبر سے ۱۲ دسمبر کے دوران سالانہ کھیل کود مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے درمیان انعامات ، مڈل اور سند کی تقسیم کا انعقاد ۴۲ دسمبر بروز سنیچر کو کیا گیا ۔ تقریب کا آغازحذیفہ خالد کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس تقریب کے مہمانان معروف مترجم سید محمود احمد کرمی،معروف افسانہ نگار اور شاعر انور آفاقی اوردربھنگہ ٹائمز کے مدےر ڈاکٹر منصور خوشتر تھے۔ اسکول کے سکریٹری انجینئر خالد احمد مدنی بھی اس تقریب کے دوران موجود رہے۔ اسکول کے سارے اساتذہ کرام اورطلبا و طالبات میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔ ڈاکٹر منصور خوشترنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے پڑھائی کے ساتھ کھیل کود کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں سے خطاب کے دوران کہا کہ بچے ملک کے مستقبل ہیں۔ ان کی صحت ملک کے لئے بہت ضروری ہے۔ وہ صحت مند رہیں اس کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ طرح طرح کے کھیل کود میں حصہ لیں۔جسمانی تعلیم اور مختلف قسم کے کھیل طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری۔مہمانان کے ہاتھوں بچوں کے درمیان مڈل اور اسناد کی تقسیم کی گئی۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم نے بچوں سے کہا کہ یہ کمپٹیشن کا دور ہے۔ اس دور میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو محنت کرتا ہے۔ لیکن ویسے طلبا و طالبات جو اس مقابلے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں انہیں بھی حوصلہ ہارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہر ناکامی کے پیچھے ایک بڑی کامیابی پوشیدہ ہے۔ خود کو آگے کے لیے تیار کریں اور زندگی کے ہر مقابلے میں کامیاب ہوں۔ میں بچوں کے مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔ اسکول کے ڈائرکٹر محمد عمر فاروق نے بھی بچوں کو مخاطب کیا اور انہیں کامیاب زندگی کی دعائیں دیں۔ اسپورٹس ٹیچر مکیش شرما نے کہا کہ میرے تمام بچوں نے محنت کی ہے۔ جو بھی کامیاب ہوئے انہیں بھی اور جو کامیاب نہیں ہوئے انہیں بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسکول کے دیگر اساتذئہ کرام حافظ شمیم صاحب، حافظ فیضان عالم، محمد شہنواز عالم، راحت جہاں، انیس فاطمہ، ارم خان، پینتا کماری ، ثنا پروین، نفیسہ خاتون نے بچوں کو دعاؤں سے نوازا۔ ڈاکٹر احسان عالم کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

 

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *