سمراٹ چودھری و نند کشور یادو نے کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

پٹنہ :(اے بی این ایس) بووارڈ این جی او کی سکریٹری امریتا بھوشن نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں کام کرنے والی رضاکار تنظیم ہے ۔بووارڈ پٹنہ سے کشی نگر (اتر پردیش) تک کار ریلی نکال رہی ہے۔ انڈیا @ 100 کار ریلی 2022 اسپورٹس کار ریلی کا اہتمام بووارڈ این جی او کے ذریعے کیا گیا ہے۔جسے نمامی گنگے، آئل انڈیا، گیل، او این جی سی، انڈین آئل اور روکیز کی حمایت حاصل ہے۔ 24 دسمبر 2022 کو صبح 10.00 بجے پناش ہوٹل، پٹنہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ کونسل میں اپوزیشن لیڈر سمراٹ چودھری ‘ سابق وزیر نند کشور یادو نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ یہ بہترپہل ہے اس طرح کے انعقاد سے ہمارے نوجوانوں کو خوشیاں ملتی ہیں۔ کارر یلی کے ذریعہ ایک پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے خواتین کو بااختیار بنانے کا جو وزیر اعظم نرینددی کا خواب ہے اسے جلد شرمندہ تعبیر کیاجارہا ہے ۔ کار ریلی میں خواتین کی زیادہ تر تعداد کا شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کاخواب پورا ہورہا ہے جو خواتین کے لئے بہتر قدم ہے ۔ اس کار ریلی کے پہلے فاتح کو 25 ہزار، دوسرے فاتح کو 15 ہزار اور تیسرے فاتح کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔پٹنہ سے گوپال گنج کے راستے یہ کار ریلی شام 4 بجے کشی نگر پہنچے گی اور 25 دسمبر کو واپس پٹنہ پہنچے گی۔تقریباً 290 موٹر اسپورٹس ٹیمیں 800 کلومیٹر ٹریک کا فاصلہ طے کریں گی۔ مذکورہ روٹ کے تمام انتظامات اور نگرانی ڈاکٹر امریتا بھوشن کے کندھوں پر ہوگی جو کہ ریلی کوآرڈینیٹر اسپورٹس ہیں۔

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *