Breaking News

پرکاش اتسو کی تیاری کاپٹنہ کے ڈی ایم ایس ایس پی نے جائزہ لیا

پٹنہ سیٹی 24دسمبر ( ذوالقرنین) تحت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرودواڑہ میں پرکاش اتسو کی تیاری کو لیکر آج اہم نشست رام دیو مہتو کمیونیٹی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں پٹنہ کے ایس ایس پی مانو جیت سنگھ ڈھلن پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ پٹنہ سیٹی ڈی ایس پی ٹرافیک ایس پی اور اس کے ساتھ مختلف تھانوں کے انسپکٹر کے ہمراہ گرو دواڑہ انتظامیہ کمیٹی کے عہدا داروں نے شرکت کیا اس موقع پر پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ گرو گوند سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے پرکاش اتسواس میں جو بھی گرو دواڑہ ہے تحت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرو دوارہ بال لیلہ گائے گھاٹ گرو کا باغ تمام مقامات پررہائشی مقامات ہے عقیدت مند کے رہنے کا انتظام ہے۔
ٹرافیک نظام پارکینگ میڈیکل کیمپ سی سی ٹی وی کیمرہ باکیٹینگ لوک گیٹ ان تمام چیزوں کی تیاری پوری کر لی گئی ہے کسی طرح کی کو ئی پریشانی عقیدت مند کو نا ہو ا اس کے لئے آج نشست منعقد کی گئی۔
28دسمبر کو بڑی پربھات پھری اور اسی روز انتخاب بھی ہے اس پر ڈی ایم صاحب نے کہا کہ سابقہ روایت کے مطابق ہی پربھات پھیری نکالی جائیگی اور انتخاب کرنے والوں کوبھی کو دشواری پیش نہیں آئیگی اس کا مکمل طور پر انتظام کر لیا گیا ہے ۔

About awazebihar

Check Also

نابالغ سے شادی کے بعد دو دنوں تک عصمت دری کرتا رہا، پولیس نے کیا گرفتار

پٹنہ: پٹنہ جنکشن سے نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں پٹنہ پولس نے بڑا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *