Breaking News

کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے: نتیش

پٹنہ، 24 دسمبر(اے بی این ایس ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1 انے مارگ پر واقع سنکلپ میں کورونا سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔میٹنگ میں ریاستی صحت کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سنجے کمار سنگھ نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیں۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے نئے ورژن کے پیش نظر کورونا کے دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں آج تک کورونا کے صفر ایکٹیو کیسز ہیں، اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے کمزور ہونے کے دوران بھی ہم نے کبھی سستی نہیں کی۔ہم لوگ اپنے صوبے میں مسلسل کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کروا رہے ہیں۔ پورے ملک میں، 10 لاکھ کی آبادی پر 6.59 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، وہیں بہار میں 8.20 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آج پورے ملک میں کورونا کے لیے کیے گئے ٹیسٹوں کا تقریباً نصف حصہ اکیلے بہار میں ہے۔ ریاست میں ویکسینیشن بھی تیز رفتاری سے کی گئی ہے۔ اب تک 15 کروڑ 71 لاکھ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ ریاستی حکومت شروع سے ہی کورونا کے حوالے سے سنجیدہ اور حساس ہے۔
وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کورونا کے حوالے سے پوری طرح الرٹ رہے۔ باہر سے آنے والے لوگوں کا رینڈم ٹسٹنگ کرائین۔ کورونا ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کے کام کو بھی تیز کریں۔ اسپتالوں میں ادویات کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں۔ آکسیجن پلانٹ کو مکمل طور پر فعال رکھیں۔ اسپتالوں میں علاج کے مکمل انتظامات رکھیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام کو ہوشیار اور محتاط رہیں۔میٹنگ میں وزیر کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار اور محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

ہائی کورٹ نے بھی نتیش کے فیصلہ پر مہر ثبت کردیا

پٹنہ (اے بی این) بہار میں 75 فیصد ریزرویشن قانون پر ہائی کورٹ نے روک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *