حاجی پور(محمد آصف عطا)جمہوریت کی سرزمین ویشالی پورے دنیا میں امن کی سرزمین کے طور پر مشہور ہے۔لیکن ان دنوں بڑھتے جرائم کی وجہ کر ویشالی امن کی سرزمین کے بجائے جرائم کی سرزمین بنتی جا رہی ہے۔ضلع میں ایک بار پھر بے خوف جرائم پیشوں نے زبردست واقعہ کو انجام دیا ہے۔گزرے شام کو ہی حاجی پور شہر کے صدر تھانہ علاقہ کے ہرولی میں بے خوف جرائم پیشوں نے راج شری جویلرس کے مالک راج کمار سونی گولی مار کر بری طرح زخمی کر ان کے پاس سے 1 لاکھ روپے اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے کہ بے خوف جرائم پیشوں نے محکمہ بجلی کے ملازم پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مجرموں نے سینے میں 7 سے 8 گولیاں ماری جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔مرنے والے کی شناخت اجے تیواری کے طور پر ہوئی ہے۔جو حاجی پور لال گنج روڈ پر واقع کیدار چوک پر ایک جنرل اسٹور کی دکان پر موجود تھا۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی صوبے کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے قریبی ہیں۔واقعے کے تعلق سے متوفی کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ صدر تھانہ علاقے کے کیدار چوک میں مکل کرانہ اسٹور کے نام سے اجے تیواری کی دکان ہے۔جہاں وہ بیٹھا تھا۔اس کے بعد بائک پر سوار دو مجرم وہاں پہنچے اور سگریٹ کا مطالبہ کرنے لگے اور جب دکاندار نے سگریٹ نکالنا شروع کیا تو اس دوران مجرموں نے اجے تیواری پر تابڑ توڑ گولیاں برسا دی۔جس کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہو گئی اور واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔مہلوک اجے کمار تیواری حاجی پور بجلی کے محکمے میں لائن مین کے طور پر تعینات تھے۔وہ مینا پور رائے گاؤں کا رہنے والا تھا۔مرنے والے کی بیوی پنکی دیوی اسماعیل پور پنچایت کی پنچایت سمیتی ممبر بھی ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع واردات پر پہنچ کر جانچ میں جٹے ہیں۔وہیں واقعہ کی پوری واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔جس کے ذریعے بھی پولیس جرائم پیشوں کی پہچان کرنے میں جٹے ہیں۔جبکہ ویشالی ایس پی منیش نے واقعہ کے فوراً بعد اس معاملے کے لئے اسپیشل ٹیم بنا دیا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس واقعہ کے بعد سے پورا علاقہ خوفزدہ ہے۔وہیں مہلوک کے گھر میں کہرام مچا ہے اور گاؤں میں صف ماتم ہے۔