پٹنہ (اے بی این ایس) بہار میں شہری بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اس مرحلے میں 57.17 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ کھگڑیامیں سب باقی صفحہ 11 پر
سے زیادہ 63.39 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ وہیں پٹنہ میں سب سے کم 39.17 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اس دوان 17 میونسپل کارپوریشنوں، دو نگر پریشد اور 49 نگر پنچایتوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے میں میئر اور ڈپٹی میئر کے امید واروں کو عوام نے راست طور پر ووٹ دیا ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 68 بلدیاتی اداروں کے 1665 عہدوں کیلئے 11127 امید واروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو گیا ہے۔ بہار شریف میونسپل کارپوریشن علاقہ میں پولنگ کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی۔ جس کی پہچان میردات محلہ باشندہ محفوظ خان کا بیٹا یعقوب خان کی شکل میں ہوئی ہے۔ اس واقعہ میں ایک زخمی شخص نے بتایا کہ اس کے بوتھ پر بوگس ووٹنگ ہو رہی تھی جسے وہ روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی بیچ محلہ کے ہی ایک نوجوان نے رائفل سے اس پر گولی چلا دی۔ گولی نوجوان کے پیٹ میں لگی۔ زخمی حالت میں اسے علاج کیلئے صدر اسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ صدر ڈی ایس پی ڈاکٹر شبلی نعمانی نے بتایا کہ زخمی نوجوان ایک امید وار کا بھانجہ ہے۔ آپس میں دو امیدواروں کے بیچ تنازعہ ہوا تھا جس میں یہ واقعہ رونما ہو گیا۔ پولس جائے وقوع پر پہنچ کر معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ وہیں آرہ میں پولنگ کے دوران انتخابی اہلکار کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ وارڈ 16 کے زرعی سائنس سینٹر میںپولنگ کے دوران یہ واقعہ ہوا۔ متاثرہ اہلکار تراری بلاک کے سیدہاں گاؤں باشندہ اجے کمار سنگھ ہے۔ وہ پنچایت ٹیچر کے عہدے پر مامور ہیں۔ کٹیہار اور گیا میں اندھیرے میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ گیا کے وارڈ نمبر 52 کے جگجیون کالج کے بوتھ پر اندھیرے میں ووٹ ڈالاگیا۔ ووٹروں کو کافی پریشانی ہوئی۔ ووٹروں نے بتایا کہ ای وی ایم دیکھائی نہیں پڑ رہا تھا۔
