دانشوران کا مولانا انیس الرحمن اسلامی کو مدرسہ ایجوکیشن بورڈکے چیئرمین بنانے کا مطالبہ

مدھوبنی (محمد سالم آزاد) مولانا ابوالکلام شکیل آزاد فروغ ملت تنظیم کے زیر اہتمام اہل علم و دانشوران مولانا ابوالکلام آزاد نگر بھوارہ مدھوبنی بہار شہر اور گاؤں کے معزز شخصیات اور عمائدین کی ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد سالم ابوالکلام شکیل ایمانی کی صدارت میں منعقد ہوئی صدر موصوف نے کہا کہ بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ ایک باوقار اور قدیم تعلیمی ادارہ ہے جس کی خدمات کو پورے ملک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ملک کی تعمیر و ترقی اور علم و آگہی کے فروغ میں اس عظیم ادارہ کا کافی اہم رول رہا ہے آپ کو معلوم ہو کہ بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کو ابھی چیئرمین کی شدید ضرورت ہے اور تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں میں اعلی ترین شخصیت کے مالک مولانا انیس الرحمن اسلامی استاد مدرسہ اسلامیہ بھوارہ مدھوبنی بہار اس باوقار عہدہ کے لیے ایک قابل ترین شخصیت ہوں گے کیونکہ مولانا انیس الرحمن اسلامی ایک فعال متحرک اعلی تعلیم یافتہ سیاسی وسماجی بصیرت رکھنے والے شخص میں مولانا انیس الرحمن اسلامی اعلی صلاحیت کے مالک ہے اور انہیں طویل تدریسی و انتظامی تجربات حاصل ہیں بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ اور اس سے ملحقہ تمام تر مدارس کو تعلیم و تربیت کے میدان میں بے حد فائدہ پہنچائے گا ۔
مولانا انیس الرحمن اسلامی کے بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چئیرمین بننے سے بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ اپنی عظمت رفتہ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا اور مدارس ملحقہ میں ایک اعلی انقلاب پیدا ہوگا یہ باتیں مولانا ابوالکلام شکیل آزاد فروغ ملت تنظیم کے صدر محمد سالم ابوالکلام شکیل ایمانی نے اس باوقار اجلاس میں کہا اور مولانا شکیل احمد اسلامی استاد مدرسہ اسلامیہ اجڑا مدھوبنی بہار نے بھی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا انیس الرحمن اسلامی ایک قابل با صلاحیت تجربہ کار معاملہ فہم اور نیک انسان ہے باشندگان شہر گاؤں بھوارہ کی جانب سے معزز وزیر اعلی جناب نتیش کمار صاحب اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو اور صنعت وزیر جناب سمیر کمار مہاسیٹھ سےمولانا انیس الرحمن اسلامی کو بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا چئیرمین بنانے کی اپیل کرتے ہیں اس موقع پر وسیم محسن انصاری، شاکر ابوالکلام شکیل آزاد مولانا مجیب الرحمن اسلامی، ماسٹر امین اللہ ،مولانا منصور اسلامی، مولانا نورالعین سلفی، مولانا کفیل اثری، مولانا جلال الدین مفتاحی، مولانا وصی احمد اسلامی، ماسٹر عبداللہ، ماسٹر عبدالکبیر، ماسٹر اویس انصاری، سماج وادی لیڈر رام سودیسٹھ یادو، وغیرہ نے کہا کہ مولانا انیس الرحمن اسلامی کو جاننا ہوں وہ ایک اخلاق مند اور فعال صلاحیت کے مالک ہیں۔
اگر جناب وزیر اعلی نتیش کمار صاحب اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو ان کو بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا چئیرمین مقرر کردیں تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مدرسہ کی تعلیم میں انقلاب پیدا ہو گا اور مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی بھی گہری واقفیت ہے اسی طرح آپ اپنی قوم کو تعلیم کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے اور بڑھانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں

 

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *