ہم لوگوں کے ساتھ آنے سے ہورہی ہے سی بی آئی جانچ : نتیش

پٹنہ 27 دسمبر (اے بی این ایس ) آنجہانی ارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے لالو پرساد یادو کے خلاف دوبارہ سی بی آئی جانچ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ ساتھ آگئے ہیں اس لئے یہ سب ہو رہا ہے۔
یاترا شروع کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم 5 جنوری سے یاترا شروع کریں گے۔ ایک دو روز میں تمام اضلاع سے بات کرکے پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہر جگہ جو کام ہوا ہے وہ دیکھیں گے۔ جہاں کوئی مسئلہ ہے وہ بھی دیکھیں گے۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
نمامی گنگا پروگرام پر وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ اتر پردیش میں ہوئی میٹنگ میں اس وقت کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے شرکت کی تھی۔ یہ شعبہ بھی ان کے پاس تھا۔ اس بار نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کے پاس یہ محکمہ ہے، اس لیے ہم نے ان سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی تھی۔ ہم لوگوں کی گنگا ندی کے حوالے جو خواہشات ہیں ان تمام باتوں کا ذکر کریں گے۔ اس سلسلے میں ہم یہاں کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ سال 2017 میں یہاں میٹنگ کرکے اور پھر دہلی میں بھی میٹنگ کرکےمرکزی حکومت کو ہم لوگوں نے تمام چیز سے آگاہ کر دیا تھا۔نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو بھی جاکر تمام باتوں کورکھیں گے۔ دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے ساتھ حالیہ میٹنگ شامل ہوئے تھے۔کورونا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں کورونا کیسز صفر ہو گئے ہیں۔ باہر سے آنے والے تمام لوگوں کی جانچ کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہم شروع سے ہی کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کروا رہے ہیں۔ یہاں روزانہ تقریباً 40-50 ہزار لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ روزانہ تقریباً 4-5 ہزار ویکسینیشن بھی ہو رہی ہے۔ کرونا کے حوالے سے سب کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ اگر کسی کو کوئی پریشانی ہو تو اس کے علاج کے لیے اسپتال میں مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ لالو پرساد یادو پر دوبارہ سی بی آئی جانچ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ ساتھ آگئے ہیں اس لئے یہ سب ہو رہا ہے۔
ارون جیٹلی جی کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق تھا۔ ارون جیٹلی جی کا بھی جے پی تحریک میں کردار تھا۔وہ دہلی میں تھے ہم لوگوں کا اسی وقت سے رابطہ تھا۔ بعد میں جب ہم عزت مآب اٹل جی کی حکومت میں آئے تو ان سے ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا۔ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد بھی ہمارے ان کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے۔ انہوں نے ملک اور مختلف ریاستوں کے لیے بہت اچھا کام کیا۔ شروع سے ہی ان کے تئیں ہمارے دل میں احترام کا جذبہ تھا۔
جب ہم سال 2005،2010میں بہار میں انتخاب لڑ رہے تھے تووہی یہاں کے انچارج تھے۔ اس زمانے میں جب وہ حلقہ سے گھوم کر آتے تھے تو ہم لوگ رات کوایک ساتھ بیٹھتے تھے۔ بہت دکھ کی بات ہے کہ ان کا اتنی کم عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کے بعد، ہم نے بہار میں ان کی سالگرہ پر ایک سرکاری تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ سال 2019 میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا اور پروگرام منعقد کیے گئے۔ جب تک ہم زندہ رہیں گے،ہمیشہ ان کے تئیں ہمارا کا احترام کا جذبہ قائم رہے گا۔

 

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *