آندھرا پردیش: سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے جلسہ میں بھگدڑ، 7 لوگوں کی موت، کئی افراد زخمی

 

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) چیف چندرابابو نائیڈو کے ایک جلسہ میں بھگدڑ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بھگدڑ میں نہ صرف سات لوگوں کی موت ہو گئی ہے بلکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ جلسہ نیلور ضلع کے کندکور میں منعقد ہوا تھا جہاں لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔
موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بھگدڑ کے بعد زخمی ہوئے لوگوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ان میں سے 5 لوگوں کو ڈاکٹرس نے اسی وقت مردہ قرار دے دیا۔ بعد میں مزید دو لوگوں کی موت کی اطلاع ڈاکٹرس کے ذریعہ دی گئی۔ کم از کم 8 افراد اب بھی زخمی بتائے جا رہے ہیں جن میں سے 2 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ کے دوران پارٹی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی جس نے کچھ ہی دیر میں بھگدڑ کی شکل اختیار کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین سبھی 7 افراد ٹی ڈی پی کے ہی کارکنان ہیں۔ پولیس کے مطابق بدھ کے روز جب چندرابابو نائیڈو ایک روڈ شو سے خطاب کر رہے تھے تبھی بھگدڑ کی حالت پیدا ہوئی اور وہاں نہر میں گرنے کے سبب ایک خاتون سمیت 7 افراد کی موت واقع ہو گئی۔
ابتدائی خبروں کی بنیاد پر پولیس نے بتایا کہ جلسہ کے مقام پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے اور کسی بات پر دھکا مکی ہوئی جس سے بھگدڑ کی حالت پیدا ہو گئی۔ اس حادثہ کے پیش نظر چندرابابو نائیڈو نے فوراً جلسہ کو رد کر دیا اور مہلوکین کے کنبہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے پارٹی لیڈروں سے کہا ہے کہ زخمیوں کا بہتر علاج یقینی بنائیں۔

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *