ذات پر مبنی مردم شماری میں ہی پسماندہ ریزریشن کاحل پنہاں :جدیو

پٹنہ (اے بی این ایس) جدیو کے ریاستی ترجمان ابھیشیک جھا اور انوپریہ نے ریاستی دفتر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میںشہری بلدیات انتخاب پرامن خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی بھاجپا کے ذریعہ اس سلسلے میں پھیلائے گئے جھوٹ ،افواہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش پر پانی پھیر دیا۔ بھاجپا کو اب بہار کے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ سماج سے معافی مانگنی چاہئے۔
انھوں نے پوچھا کے کیا اب بھاجپا اترپردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ شہری بلدیات انتخاب میں ریزرویشن کو لے کر لگائے گئے روک پر بھی اتنا ہی ہنگامہ ارائی کرے گی۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ بھاجپا ایسا نہیں کرے گی۔ جدیو ترجمان نے بتایا کہ چار مارچ 2021 کو سپریم کورٹ کے ذریعہ پسماندہ کمیشن بناکر ٹریپل ٹیسٹ کروانے کا حکم جاری ہوچکا تھا۔ اس کے باوجود اکتوبر 2021 میں گجرات کے گاندھی نگر میں بغیر ٹرپل ٹیسٹ کے شہری بلدیات انتخاب کرایاگیا۔ اس کے علاوہ گجرات میں ہی دسمبر 2021 میں پنچایت انتخاب بھی بغیر ٹرپل ٹیسٹ کے ہی کرائے گئے۔ اتنا ہی نہیں بہار میں بھی جب ستمبر 2021 میں بغیر ٹرپل ٹیسٹ کے پنچایت انتخاب کرائے گئے تو اس وقت بھی بھاجپا نے کچھ نہیں بولی تھی۔ بہار سرکار کے ذریعہ کمیشن بناکر 41 دنوں میں رپورٹ سوپنے پر سوال اٹھانے والی بھاجپا کیا یہ بتائے گئے کہ کیا مدھے پردیش میں موجودہ رکن اسمبلی اور سابق وزیر گوری شنکر بیسین کو غیر قانونی طریقے سے ڈیڈیکیٹیڈ کمیشن کا چیئرمین بناکرمحض دو دنوں میں عدالت کو ڈیڈیکیٹیڈ کمیشن کی رپورٹ کیسے سونپ دی گئی؟ مدھے پردیش حکومت کے ذریعہ سونپی گئی رپورٹ پر عدالت نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔ ان ترجمان نے کہا کہ انتہائی پسماندہ طبقہ کو ریزرویشن دینے سے متعلق مسئلہ آزادی کے بعد سے ہی درجنوں مرتبہ پیدا ہوا ہے۔ درجنوں مرتبہ ہائی کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ نے اس بارے میں مداخلت کیا ہے۔
ملک میں درجنوں پسماندہ کمیشن کی تشکیل کی گئی ہے۔ اور اس میں کروڑوں روپئے برباد ہوچکا ہے لیکن آج تک اس مسئلے کاحل نہیں نکل پایا۔ کیونکہ یہ حکومت پسماندہ ، انتہائی پسماندہ، اورریزرویشن مخالف ہے۔ اس لئے اس مسئلے کاحل نہیں نکالنا چاہتی ہے۔ جدیو ترجمان نے کہا کہ ملک میں پسمادہ اور انتہائی پسماندوں کے ریزرویشن سے متعلق مسئلے کا حل صرف ذات پر مبنی مردم شماری ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ملک میں بنے سبھی پسماندہ کمیشنوں نے اپنی رپورٹ میں ایک آواز میں ذات کے اعداد وشمار کی کمی کو سب سے بڑا مسئلہ بتایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس موضوع کو سنجیدگی سے سمجھا اور کچھ ہی مہینوں میں بہارذات پر مبی مردم شماری کروانے والاملک کی پہلی ریاست ہوگی۔

About awazebihar

Check Also

کلاس کے ساتھیوں نے پیٹ پیٹ کر نویں کلاس کے طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ندیم اشرف حاجی پور:ضلع ویشالی کے بدو پور تھانہ کے شیتل پور ککرہاٹا گاؤں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *