ریلوے میں 3 لاکھ سے زیادہ اسامیوں کے بعد بھی ملازمت نہیں دے رہی حکومت، آر ٹی آئی سے ہوا انکشاف

نئی دہلی : ہندوستان میں ان دنوں اگر سب سے زیادہ تذکرہ کسی بات کو لے کر ہے تو وہ ہے روزگار۔ ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے بہتر ملازمت حاصل کرنا اور اگر سرکاری ہو تو پھر کیا کہے۔ سرکاری میں بھی ریلوے کی ملازمت سب سے عمدہ مانی گئی ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اس وقت ریلوے محکمہ میں 3 لاکھ 15 ہزار 962 عہدے خالی ہیں۔ یہ انکشاف ہوا ہے آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے سوال کے جواب سے۔مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع کے آر ٹی آئی کارکن چندرشیکھر گوڑ نے جاننا چاہا تھا کہ آخر ریلوے میں اس وقت کتنے عہدے خالی ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے وزارت ریلوے میں ایک درخواست دے کر آر ٹی آئی کے تحت خالی عہدوں کی جانکاری چاہی۔ جو جانکاری سامنے آئی ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ ریلوے میں بڑی تعداد میں عہدے خالی ہیں۔وزارت ریلوے کی طرف سے گوڑ کو جو جانکاری مہیا کرائی گئی ہے اس کے طمابق انڈین ریلوے کے گروپ سی میں یکم نومبر (پروویجنل) تک 312944 عہدے خالی تھے۔ اسی طرح گوڑ کو 27 دسمبر کو ریلوے وزارت سے ملے ایک جواب میں بتایا گیا ہے کہ 15 ستمبر تک گروپ اے کے 2092 اور گروپ بی کے 926 عہدے خالی تھے۔ اس طرح اگر ہم دیکھتے ہیں تو ریلوے میں تینوں گروپ میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 15 ہزار 962 عہدے خالی ہیں۔

 

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *