پٹنہ(اے بی این ایس) راشٹریہ جنتادل کے ممبر کونسل قاری صہیب نے کہا کہ ریاست کے جنرل اسکولوں اور اردو اسکولوں کے لئے یکساں تعطیل نامہ جاری کئے جانے اور اس میں اردو زبان میں تعطیلات کی تفصیل نہ ہونے کا معاملہ میرے علم میں آیا ہے اردو آبادی میں اس کو لیکر ناراضگی پائی جا رہی ہے اور یہ غصہ واجب بھی ہے اس لیے کہ اردو اس ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اس کے آئینی حقوق کے لیے ہم سب مل جل کر سڑک سے ایوان تک لڑتے رہے ہیں ابھی حال ہی میں موسم سرما کے اجلاس کے دوران میں نے حکومت میں رہنے کے باوجود کئی سوالات کئے ہیں، قاری صہیب نے کہا اس معاملے کو لیکر میں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر کو خط لکھا ہے اور اس میں یہ مانگ کی گئی ہے کہ اردو زبان کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے نئے کیلینڈر کی تعطیل کے اعلان میں اردو رقم کی جائے، راجد لیڈر نے کہا کہ اردو بہت ہی خوبصورت زبان ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار – نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو خود ہی اردو کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے ہیں امید کی جاتی ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کو حل کرتے ہوئے اردو کو اس کا جائز حق ملے گا، ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے اردو کی ترقی کے کارہائے نمایاں انجام دیا ہے – قاری صہیب نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے امید کی جاتی ہے کہ اس معاملے میں محکمہ تعلیم مثبت قدم اٹھائے گا۔
