شہر کامیئر کون ہوگا فیصلہ آج

پٹنہ (اے بی این ایس ) بہار بلدیات انتخابات کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ جس کی ووٹوں کی گنتی جمعہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ہوگی۔ مقررہ پروگرام کے مطابق 23 ضلعوں میں قائم کاؤنٹنگ سینٹروں پر صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں ریاستی انتخابی کمیشن کے ذریعہ تکنیکی جدید کاری میں کئی انقلابی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ جیسے پولنگ کے وقت بوگس یا فرضی ووٹ کو روکنے کیلئے ووٹروں کی ڈیجیٹل فوٹو گرافی سرویلانس ایکٹ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب کرانے کیلئے امید واروں کے ذریعہ پرچہ نامزدگی کو عوام الناس تک فراہم کرانے کیلئے آیوگ کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جانا تاکہ ہر ووٹر اپنے حلقہ کے امیدوار کے بارے میں پوری جانکاری حاصل کر سکے۔ دووسرے مرحلے کی ووٹ شماری میں او سی آر (آپٹیکل کیریکٹر ریکوگنیشن) تکنیک کے توسط سے 23 ضلعوں کے 23 گنتی مراکز کے 68 کاؤنٹنگ سینٹروں پر اس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کاؤنٹ کیلئے آن لائن ایپ کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔ اس کیلئے انتخابی کمیشن نے ویب سائٹ www.sec.bihar.gov.in جاری کیا ہے۔ جس پر جا کر نتائج کی جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دوسرے مرحلے میں 17 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے امید واروں سمیت 68 بلدیاتی اداروں کے 1665 عہدوں کیلئے 11127 امید واروں کی قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ جس پر پورے بہار کی نگاہ مرکوز ہے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *