حاجی پور (محمد آصف عطا)ضلع کے کئ اسکولوں میں گرو گوبند سنگھ جی کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منائی گئی۔مہوا بلاک کے آدرش مڈل اسکول مرزا نگر میں گرو گوبند سنگھ کی تصویر پر پھول چڑھاتے ہوئے ایلیمنٹری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ضلع سکریٹری پنکج کشواہا نے کہا کہ گرو گووند سنگھ اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنے سماج اور قوم کے لیے جو شہادت دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے اپنی سوانح حیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ آج ان کی یوم پیدائش کو پورے ہندوستان میں ایک مثالی طور پر منایا جانا چاہئے۔تاکہ تمام بچے ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں اور ان میں اپنی قوم کے لیے لگن کا جذبہ بیدار ہو سکے۔ انہوں نے کہا آج 29 دسمبر کو اسکول کھلنے کو لے کر محکمہ تعلیم میں جوش و خروش کی عجیب صورتحال ہے۔بہار کی حکومت مختلف تہوارو،گرمیوں کی تعطیلات کی وجہ سے اساتذہ کو سال میں 60 دن کی چھٹی دیتی ہے۔آج چھٹی مانی جائے تو یہ تعداد 60 سے بڑھ کر 61 ہو جاتی ہے۔اگر سکول نہیں مانے گئے تو وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے بیان کا کیاہوگا۔جہاں تک 5 جنوری سے 29 دسمبر کی تعطیلات کو تبدیل کرنے کا تعلق ہے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ تعطیلات کے ٹیبل میں 5 جنوری کو اسکولوں کے لیے کوئی چھٹی نہیں ہے۔پہلے کے سالوں میں چھٹیوں کا ماڈیول ضلعی سطح پر تیار کیا جاتا تھا۔لیکن اس بار ریاست سے بنائے جانے والے ماڈل کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔جس تہوار کے لیے کم چھٹی کی ضرورت تھی وہاں اس میں اضافہ ہوا ہے۔جہاں زیادہ چھٹیوں کی ضرورت ہے اسے کم کر دیا گیا ہے۔یہاں تک کہ اردو اسکول کی چھٹیوں میں بہت زیادہ ردوبدل کی وجہ سے اردو اسکول کے اساتذہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم دیا جائے گا۔جس میں ضلعی سطح پر چھٹیوں کی فہرست کو پہلے کی طرح بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اردو اسکول کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔پروگرام کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر اروند کمار آلوک نے کی۔اس موقع پر سنجے کمار، سنگیتا کماری، ونیتا کماری، رنجیت کماری، آشا کماری، ساریکا کماری، سجینا پراوین، گیتا کماری، دیگر سبھی اساتذہ موجود تھے۔وہیں ضلع کے جنداہا بلاک کے مڈل اسکول پاناپور بٹیشور ناتھ،مڈل اسکول چک فتح میں بھی گرو گوبند سنگھ جی کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا اور ان کی تصویر پر عقیدت سے گل پوشی کی۔جبکہ ضلع کے کئ مقامات پر بھی گرو گوبند سنگھ جی کا یوم پیدائش منایا گیا۔