میں اپنے خاندان کے آخری سرپرست سے محروم ہوگیا:غلام غوث

حاجی پور (، ندیم اشرف )، حاجی پور شہر کے سابق واڑڈ کاونسلر بہار ریاستی اطفال تحفظ کمیشن کے رکن شاہد جمال کے والد الحاج شمس الدین صاحب کا آج جمعرات گیارہ بجے مالک حقیقی سے جاملے اناللہ و انا الیہ راجعون وہ 95 سال کے تھے اپنے پیچھے بیوہ کے علاوہ سات بیٹیے دو بیٹیوں سمیت بھرا پورا خاندان کو روتے بلکتے چھور گیے ہیں وہ مخلص ملنسار پابند صوم و صلات مہمان نواز غریب پرور خداپرست نیک دل و نیک صفت انسان تھے وہ قرآن پاک ، دینی کتاب کی بلاناغہ مطالعہ کرتے رہے وہ سال 2015میں انہوں نے دیار حرم و درحبیب کی زیارت کی ان کی جنازہ کی نماز کل بعد نماز جمعہ نون گولہ حاجی پور میں ادا کی جایے گی بن کے صاحبزادے شاہد جمال ، فضل امام نے تمام مسلمانوں خویش و اقارب سے شرکت کی گذارش کی ہے۔سینئررکن بہار قانون ساز کونسل پروفیسر غلام غوث نے اپنے سب سے چھوٹے چچا محمد شمس الدین صاحب، ساکن حاجی پور ویشالی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے انتقال کو اپنا ذاتی خسارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے آخری سرپرست سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ پروفیسر غوث نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ چھوٹے چچاشمس الدین انہیں بچپن سے ہی بے پناہ پیار کرتے تھے، بہت مانتے تھے اور شفقت بھری نگاہوں سے دیکھتے تھے۔ وہ ہمیشہ میرا خیال رکھتے تھے اور عزیز رکھتے تھے۔ میں بھی ان سے بہت متاثر تھا اور ہمیشہ ان کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا رہا۔ ایک ذمہ دار اور بہترین سرپرست کا کردار انہوں نے بخوبی نبھایا۔ الحاج غلام سرور بھی انہیں بہت مانتے تھے اور گہرا تعلق بھی تھا۔ وہ صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے اور بہت ہی نیک دل و خوش مزاج انسان تھے۔ آج صبح فجر کی نماز بھی انہوں نے ادا کی اور اس کے بعد جب دوبارہ نیند کی آغوش میں گئے تو اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ پروفیسر غوث نے دعا کی کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہم تمام غمزدہ اہل خانہ و رشتہ داروں کو صبرجمیل عطا کرے(آمین)۔ مرحوم چچا کے پسماندگان میں سات صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں اور پوتا پوتی سمیت بھرا پورا خاندان ہے۔ ان کے ساتوں لڑکوں میں ایک شاہد جمال سیاست میں سرگرم ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ 30دسمبر کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

 

About awazebihar

Check Also

وزیراعلی نے سردار پٹیل بھون میں بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا

پٹنہ، 04 مئی (اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج تختی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *