ہندوستان 2047 تک 40 ہزر ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے: امبانی

ممبئی، 29 دسمبر (یو این آئی) ملک کے معروف صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز گروپ کے سربراہ مکیش امبانی نے کہا ہے کہ ہندوستان 2047 تک 40 ہزار ارب ڈالر امریکی ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔مسٹر امبانی نے جمعرات کو ریلائنس فیملی ڈے کی تقریب 2022 کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں کہا کہ 5000 سال پرانی تاریخ ملک ہندستان کے لئے اگلے 25 سال نئے سرے سے جوان ہونے والے ہیں، اس مدت کے دوران ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے چار گنا ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صحت مند اور مضبوط طریقے سے 2047 تک 40 ہزار ارب امریکی ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔ یہ مقصد عملی اور قابل حصول ہے۔ ملک میں نوجوان آبادی کی دولت موجود ہے۔ ہندوستان کی جمہوریت پختہ ہے اور ملک نے اب ٹیکنالوجی کی طاقت کو بھی استعمال کیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان اس وقت اپنی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک یعنی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی کال دی ہے۔مسٹر امبانی نے کہا کہ ہندوستان قلت، غربت اور کمیوں کے دور سے جامع خوشحالی، مواقع کی کثرت اور ملک کے 1.4 ارب لوگوں کے معیار زندگی میں ناقابل تصور بہتری کے دور کی طرف بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب دنیا غیر یقینی صورتحال میں جھول رہی ہے، ہندوستان کو امید کی کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ہندوستان اس وقت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور مختلف اندازوں کے مطابق ملک کی سالانہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 3500 ارب ڈالر ہے۔ حکومت نے اسے 2025 تک 5000 ارب امریکی ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز ہندوستان کا ایک معروف صنعتی گھرانہ ہے۔ یہ معدنی تیل، پیٹرولیم مصنوعات، پیٹرو کیمیکل، ٹیلی کمیونیکیشن، خوردہ کاروبار اور صحت، لائف سائنسز جیسے متنوع شعبوں میں مصروف ہے۔مسٹر امبانی نے کچھ عرصہ قبل 2750 ارب ڈالر کا ایک میگا انویسٹمنٹ پروگرام جاری کیا تھا جس کا مقصد سال 2027 تک اپنے کاروبار کو دوگنا کرنا تھا۔کمپنی نے مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 459247 کروڑ روپے کی آمدنی اور 39084 کروڑ روپے کا خالص منافع دکھایا تھا۔

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *