ہیلی کاپٹر کی خریداری سب کے مفاد میں ہے: نتیش

پٹنہ، 29 دسمبر(اے بی این ایس ) شری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کے 356 ویں پرکاش پرو میں شامل ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج پرکاش پرو ہے، اس کا بہت اچھے طریقے سے انعقادکیا جا رہا ہے۔ آج شری گرو گوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر نہ صرف ملک کے لوگ بلکہ باہر سے بھی لوگ یہاں آتے ہیں، یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ یہاں آنے والے تمام لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے، ان کی حفاظت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے، ہم اس بارے میں مطمئن ہیں۔ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے پہلے سے ہی اس کے لیے کہا تھا۔ یہ سب کے مفاد میں ہے۔ ہم حیران ہیں کہ یہ لوگ کیا کہتے رہتے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے۔وزیراعلی نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا معاملہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس خاص موقع پر میں آپ تمام لوگوں کا کو خصوصی طور پرخیرمقدم کرتا ہوں۔دشمیش پتا سربنسدانی شری گرو گووند سنگھ جی مہاراج کا اس سال356 واں پرکاش پرو منایا جا رہا ہے۔ شری گرو گووند سنگھ جی مہاراج اس سرزمین پر پیدا ہوئے، یہ ہم سب کے لیے خوش نصیبی کی بات ہے۔ سکھ عقیدت مندوں کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 350 واں پرکاش پرو جنوری میں منایا گیا تھا اور اسی سال دسمبر کے مہینے میں 351 واں پرکاش پرو منایا گیا تھا جسے ہم لوگوں نے ‘شکرانہ تقریب ‘کے طور پر منایا۔ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آئے تھے۔ 350 ویں پرکاش پرو کے موقع پر، ہم بہار کے لوگوں نے اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے، آپ کے لیے جو کچھ ممکن تھا، کیا۔ تب سے ہم ہر سال مسلسل پرکاش پرو منا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرو نانک دیو جی مہاراج، گرو تیغ بہادر جی یہاں آئے تھے۔ گرو تیغ بہادر جی نے اپنی بیوی کو یہیں رہنے دیا اور گرو گوبند سنگھ جی یہاں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی بھی راجگیر بھی پہنچے تھے۔ اس وقت مقامی لوگوں کی گزارش پر صرف ان کے قدموں کے چھونے سے گرم کنڈکا پانی ٹھنڈا ہو گیا اور اس کے بعد سے ٹھنڈے کنڈ میں تبدیل ہو گیا۔ راجگیر میں شیتل کنڈ کے قریب ایک عظیم الشان گرودوارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ راجگیر میں گرو نانک دیو جی مہاراج کے پرکاش پرو کاانعقاد کیا جاتا ہے، جس میں ملک اور بیرون ملک سے سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پہنچتی ہے۔ پرکاش گرو پرو کے لیے آنے والے عقیدت مند پٹنہ سے راجگیر بھی جا سکیں گے اور ان کی آمدو رفت کے لیے بہتر سہولیات دستیاب ہیں۔ پرکاش پرو کی تقریب کو کامیاب بنانے میں سماج کے ہر طبقے اور ہر مذہب کے لوگوں کا تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عقیدت مندوں کی سہولیات اور سیکورٹی کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دربار ہال، جس میں یہ پروگرام ہو رہا ہے، بہت اچھی طریقے سے تعمیر کیاگیا ہے۔ پٹنہ سٹی میں او پی ساہ کمیونٹی ہال تعمیر کیا گیا ہے، جہاں ڈھائی ہزار عقیدت مندوں کی رہائش کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک ماہ بعد اسے دوسرے لوگوں کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ یہاں آتے رہیں، ہم آپ کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ ہم آپ کی سہولت کے لیے تمام انتظامات کریں گے۔ بہار کے لوگ آپ کی خدمت اوراحترام کرتے رہیں گے۔ آپ سب کے یہاں آنے کی وجہ سے ہم خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ میں آپ تمام لوگوں کا خیرمقدم کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے تخت سری ہریمندر جی پٹنہ صاحب میں پیشانی ٹیکااور ریاست کی امن وسلامتی اور خوشحالی کی دعاکی کی۔ پروگرام کے دوران، ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے جتھیداروں، شری ہریمندر جی انتظامیہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کو تلوار،شال، سروپا اور نشان پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ گرودوارہ بال لالی مینی سنگت کے لنگر ہال میں عقیدت مندوں کو لنگر پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے خود لنگرچکھا۔
اس موقع پر،فنانس کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، آبی وسائل، اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری، قانون ساز کونسل کے رکن جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل مشیر مسٹر منیش کمار ورما، سری اکال تخت صاحب کے جتھیدار امرتسر گیانی ہرپریت سنگھ، تخت سری ہریمندر جی پٹنہ صاحب کے ایگزیکٹیو جتھیدار بھائی بلدیو سنگھ، انتظامیہ کمیٹی پٹنہ صاحب کے ایگزیکٹیو چیئرمین سردار جگجوت سنگھ، جنرل سیکریٹری مینجمنٹ کمیٹی پٹنہ صاحب سردار اندرجیت سنگھ ،نائب صدر مینجمنٹ کمیٹی پٹنہ صاحب، سردار لکھویندر سنگھ سیکرٹری مینجمنٹ کمیٹی پٹنہ صاحب سردار ہربنش سنگھ، بابا موہندر پال سنگھ ڈھلون، بابا کشمیر سنگھ پوری والے، بابا سکھویندر سنگھ ، وزیر اعلی کے سکریٹری جناب انوپم کمار، محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری اور پٹنہ ڈویژن کے کمشنر مسٹر کمار روی، پٹنہ ڈویژن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر راکیش راٹھی۔ ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ایس ایس پی مسٹر مانوجیت سنگھ ڈھلوں اور دیگر معززین، اعلیٰ افسران، سکھ سنگت، سیوادار اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *