کمبوڈیاکے ہوٹل اور کیسینو میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نوم پنہ، 30 دسمبر (یو این آئی) کمبوڈیا کے ایک کسینو میں آگ لگنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق حکام نے امدادی کاموں میں شریک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح متاثرین نے آگ سے بچنے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگائی۔تھائی سرحد کے قریب واقع کمبوڈیا کے شمال مغرب کے شہر پوپیٹ میں موجود گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل کیسینو میں بدھ کی رات دیر گئے آگ بھڑک اٹھی۔کمبوڈیا کے صوبے بانتیئی مینچیئی کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہم ابھی لاشیں اور ہڈیاں دیکھ رہے ہیں،ا نہوں نے خدشتہ ظاہر کیا کہ مرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے جب کہ امدادی کارکن ابھی تک کمپلیکس کے کچھ حصوں تک نہیں پہنچے ہیں۔تھائی ریسکیو گروپ رومکاتانیو فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم رات 2 بجے کے قریب جائے وقوع پر پہنچی اور لوگوں کو عمارت سے چھلانگ لگاتے دیکھا۔رضا کار نے بتایا کہ میں نے لوگوں کو عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شعلوں سے بچنے کے لیے چھت پر چڑھ گئے، پھر ہم نے کچھ لوگوں کو عمارت کی چھت سے نیچے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کسینو کی عمارت شعلوں کی لپیٹ میں ہے، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور امدادی کارکن لوگوں کو جلتی عمارت سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں ایک شخص کھڑکی کے کنارے پر بیٹھا نظر آرہا ہے جب اس کے پیچھے دھواں اٹھ رہا ہے، دوسری ویڈیو میں کچھ لوگ عمارت کے ایک کونے میں جمع ہیں جب کہ شعلے ان کی جانب لپک رہے ہیں ۔
تھائی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ وہ کمبوڈیا کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تعاون کر رہے ہیں جس میں ہماری طرف سے فائر ٹرک بھیجنا بھی شامل ہے۔تھائی حکام نے بتایا کہ 50 سے زیادہ متاثرین کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، صوبہ سا کائیو کے گورنر نے کہا کہ آگ کی لپیٹ میں آنے والے مزید 60 کے قریب افراد کو تھائی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تھائی ہسپتالوں میں 79 تھائی، 30 کمبوڈین اور 8 انڈونیشین شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
امدادی سرگرمیوں میں شریک ایک رضاکار نے بتایا کہ آگ پہلی منزل سے شروع ہوئی اور قالینوں کو لپیٹ میں لینے کے بعد تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تھائی لینڈ میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوئی
نام پنہ، 30 دسمبر (یو این آئی) تھائی لینڈ کی سرحد کے نزدیک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں بدھ کی شب لگنے والی زبردست آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔
حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔بنتے مینچے صوبائی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر سیک سوخوم نے میڈیا کو بتایا، “امدادی کارکنوں نے آج صبح ہوٹل کے کیسینو کے جلے ہوئے کمروں سے مزید چھ لاشیں برآمد کیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔”کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین نے جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ میں 73 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوفناک آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خیال ر ہے کہ تھائی لینڈ کی سرحد کے نزدیک واقع شہر پوپیٹ میں واقع گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں بدھ کی آدھی رات کو زبردست آگ لگ گئی تھی۔

 

About awazebihar

Check Also

جی سی سی اجلاس:خطے میں استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون پر زور

ریاض : تزویراتی شراکت داری پر خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *