آج سب سے بڑا بحران بابا صاحب کے آئین کو بچانے کا ہے: امیش کشواہا

پٹنہ (اے بی این)بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 14 اپریل کو جینتی منائے جانے کے پروگرام کی تیاریوں اور تنظیم کی مضبوطی اور توسیع کو لے کر ریاستی دفتر میں ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا کی صدارت میں پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ اہم بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔
میٹنگ کی نظامت جدیو درج فہرست ذات سیل کے ریاستی صدر سابق وزیر سنتوش کمار نرالہ نے کی۔ میٹنگ سےخطاب کرتے ہوئے امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ آج سب سے بڑا بحران بابا صاحب کے آئین کو بچانے کا ہے۔ جسے بھاجپا کے ذریعہ منہدم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ہم لوگ بابا صاحب، مہاتما گاندھی، لوہیا ، جن نائیک کرپوری ٹھاکر اور شہید جگدیوبابو کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان کے بتائے راستے پر چلنے والے لوگ ہیں۔ ہمارے لیڈر نتیش کمار نے جب سے بہار کی باگ ڈور سنبھالی ہےان لوگوں کی مثالوں اور خیالات کو سرزمین پر اتار رہے ہیں اور بغیر کسی بھید بھاؤ کے سبھی ذات، مذاہب طبقات، جنس اور حلقے کی ترقی میں لگے ہیں۔ انھوں نے ترقی ایسی لکیر بہار میں کھینچی ہے جس کی تعریف آج پورے ملک اور دنیا میں ہورہی ہے۔ ریاستی صدر نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ نے اقتدار میں آتے ہی سہ سطحی پنچایت ، شہری بلدیات کے انتخاب میں درج فہرست ذات کیلئے 16 فیصد ریزرویشن دیا۔ تمام منصوبوں میں دلت خاندانوں ، طبقات اور ٹولوں کو ترجیح دی۔ ان کی تمام ذیلی جاتیوں کی ترقی کی فکر کی۔
انھوں نے ہر دلت ٹولہ تک بابا صاحب کے خیالات اور نتیش کمار کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو پہنچانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل کو سب ڈویزنل سطح پر بابا صاحب کی جینتی پر پروگرام منعقد کرنے ہم سبھی لگ جائیں ۔وہیں 25 فروری سے ہر ٹولے اور گاؤں میں حکومت کے منصوبے اور بابا صاحب کے پیغامات کو پہنچانے کا کام کریں گے۔ میٹنگ
میں مہیشور ہزاری، ڈپٹی اسپیکر بہار اسمبلی ، وزیر اشوک چودھری، سنیل کمار، قومی سکریٹری قانون ساز کاؤنسل رویندر پرسادسنگھ، ایم ایل سی سنجئے گاندھی، ایم ایل اے امن بھوشن ہزاری، پارٹی کے ترجمان ممبر کاؤنسل نیرج سنگھ، فوڈ صارفین کے صدر ودیانند ویکل، سابق وزیر دسئی چودھری، رمیش دیشی دیو، مونیشور چودھری، سابق ایم ایل اے للن بھونیا، رینو دیوی، شیام بہاری رام، ارون مانجھی، اجئے پاسوان، پربھوناتھ رائے، راجیش رام، پارٹی کےسینئر لیڈن چندن کمار سنگھ، ارون کمار سنگھ، منیش کمار، باسودیو کشواہا، ہولیش مانجھی، پنکی بھارتی، سویتانٹراج، ونیتا اسٹیفی پاسوان، سادھنا سدا، سونم داس، کنچن مالا چودھری، رمیشور رنجک، روبیل روی داس، شتروگھن پاسوان، ایم کے جھا، نرویندو دیپک رجک، سنجئے بالمیکی، راجندر نٹ، سنجئے کماررام، شیو کمار مانجھی، طوفانی رام، کمل کروڑی، رام پرویش پاسوان، رام ناتھ رمن، ہیم راج رام، رام کمار رام، سریندر راجبھر، محمد محبوب بکھو، دھرمیندر پاسوان، ڈاکٹر رادھے شیام بہاری، جارج مانجھی، منا چودھری، سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود رہے۔

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *