پٹنہ، 05 فروری(اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دوران کٹیہار ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں وکاس بھون ،ہال کٹیہار میں ضلع سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی۔اس جائزہ میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور مختلف محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز/ پرنسپل سکریٹریزاور سکریٹری شامل ہوئے۔
میٹنگ میں ڈی ایم مسٹر ادیے مشرا نے ایک پرنٹیشن کے ذریعے مختلف محکموں کے چلائی جارہی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے ہر گھر نل کاجل، ہر گھر پکی گلی اور نالی، بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم، سیلف ہیلپ الاؤنس، ہنر مند یوتھ پروگرام، سات عزام-1 کے تحت ضلع میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں کی حیثیت، سینٹر آف ایکسی لینس، صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام، ماہی پروری وسائل کی ترقی، وزیر اعلیٰ انٹرپرینیورا سکیم، ایس سی ، ایس ٹی کی تعلیمی ترقی کے لیے رہائشی اسکول، وزیر اعلیٰ ایس سی ، ایس ٹی ہاسٹل گرانٹ منصوبہ، وزیر اعلیٰ کنیا اتھان اسکیم، اعلیٰ تعلیم کے لیے خواتین کا فروغ، اقلیتی ہاسٹل اسکیم، اقلیتی مسلم لاوارث/طلاق شدہ خواتین کی امدادی اسکیم، وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم، وزیر اعلیٰ پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات ہاسٹل اسکیم، دیگر پسماندہ طبقات کلیان ہاسٹل اسکیم(پسماندہ اورانتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے)،، جننائک کرپوری ٹھاکر ہاسٹل اسکیم سمیت(انتہائی پسماندہ کے لیے) ہر کھیت آبپاشی کا پانی اور بال ہردئے منصوبہ سمت دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔
میٹنگ میں شامل عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کئے۔ عوامی نمائندوں کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہار اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ کے فائدہ سے کوئی محروم نہ رہے ، اس پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ بالیکا حوصلہ افزا اسکیم کے معاملے زیر التوا نہ رہیں۔ اس پر خصوصی توجہ دیں ۔ ’بال ہردئے‘ منصوبہ کا فائدہ ضرورتمندوں کو ملے اس پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر نل کا جل منصوبہ کے توسط سے تمام لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرا یا جارہا ہے اور استعمال کیے گئے پانی کو سوختہ کے توسط سے بہتر طریقہ سے مینجمنٹ کرائیں تاکہ پانی ادھر اُدھر نہ پھیلے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیر علاقہ میں جو بسے ہوئے بساوٹ ہیں وہاں رابطہ سڑک بہتر طریقہ سے بنائیں ۔ شہر میں آمدو رفت کو آسان بنانے کے لیے عوامی نمائندؤں نے جو مشورے دیے ہیں ، اس پر غور کریں ۔ڈی ایم جناب ادئے مشرا نے وزیر اعلیٰ کو مومینٹو پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا ۔