حکومت درزی کاریگر ڈیولپمنٹ کمیٹی کو بلاتاخیر نافذ کرے: امجد علی

حاجی پور / مہنار (محمد آصف عطا) ادریسیہ (درزی) فیڈریشن ویشالی کے زیراہتمام ضلع کے مہنار بازار میں واقع نیا ٹولہ کے کشواہا دھرم شالہ کمپلیکس میں ادریسیہ درزی حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت مہنار میونسپل کونسل کے سابق وارڈ کونسلر محمد امجد علی ادریسی اور نظامت عبدالغفار ادریسی نے کیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے بانی سہ قومی صدر علی امام بھارتی نے کہا کہ کسی سازش کے تحت ادریسی درزی برادری کو ریزرویشن کی فہرست میں صرف ادریسی لکھا گیا ہے۔جس کے سبب بہار میں لاکھوں ادریسی درزی برادری کو مستقبل میں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس کے لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غلطی کو بلاتاخیر درست کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ویشالی کی سرزمین ہے جہاں سے حکومت کے خلاف آواز بلند ہوتی رہی ہے۔پوری دنیا کو جمہوریت کا سبق دینے والے ویشالی کے لوگ کافی انقلابی ہیں۔ویشالی ضلع کے ادریسیہ درزی برادری کے لوگوں نے ریزرویشن حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔اگر مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو یہاں کے لوگ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جناب بھارتی نے بہار حکومت بہار سے سالوں سے بنی درزی آرٹیزن ڈیولپمنٹ کمیٹی کو بغیر کسی تاخیر کے نافذ کرنے،سالوں سے نظر انداز کیے گئے ادریسی درزی برادری کو اقتدار میں حصہ داری دینے،ادریسیہ درزی کو ریزرویشن لسٹ میں ادریسیہ درزی لکھنے کے علاوہ دیگر مطالبات پرزور انداز میں کئے۔وہیں ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے شمالی بہار کے صدر لال محمد ادریسی، ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن پٹنہ کے علاقائی صدر محمد اقبال عالم انصاری، انصاف منچ ویشالی کے ضلع صدر راجو وارثی، مولانا محمد سلطان،محمد اقبال،محمد حبیب ادریسی بھیکھن پورہ بلٹ چوک، محمد مجیم گنج مہنار وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سابق وارڈ کونسلر محمد امجد علی ادریسی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بہار حکومت کی طرف سے ریزرویشن لسٹ میں ادریسیہ درزی ذات کو صرف درزی لکھا گیا ہے جو اس ذات کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔بلاتاخیر اس میں بہتری لائیں ورنہ یہ برادری تحریک چھیڑنے پر مجبور ہوگا۔انہوں نے مہنار میں آنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں محمد تسلیم، محمد جابر، محمد وسیم رضا عرف پنکو، محمد اختر پپو، محمد شاہد جمال، محمد ممتاز، محمد عباس، جمشید عالم، محمد لیاقت، محمد منا، محمد شکیل وغیرہ سمیت درجنوں لوگ موجود تھے۔آخر میں عبدالغفار ادریسی نے نظامت کرتے ہوئے سب کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

 

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *