قرآن پوری انسانیت کے لیے رہنما کتاب ہے: مولانا محمد ناظم

جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ میں دعا یونس و تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد
پٹنہ : حسب معمول جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ میں دعا یونس کا اہتمام ہوا، اس موقع پر جامعہ ہذا کے 5 طلبا نے حفظ قرآن کی تکمیل کی اور اور اس عظیم سعادت سے بہرہ ور ہوئے، جامعہ کے بانی و مہتمم حضرت الحاج مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بہار نے اہم خطاب فرمایا اور کہا کہ قرآن کریم پوری انسانیت کے لیے راہ نما کتاب ہے جس کو پروردگار عالم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے واسطے سے آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے قلب اطہر پر نازل فرمایا اور یہ کتاب ہدایت اس وقت سے لےکر اب تک بعینہٖ اسی طرح ہے جس طرح نازل ہوا تھا اور قیامت تک اسی طرح محفوظ رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت اسے ردوبدل نہیں کر سکتی،اس لیے کہ کہ اس کی حفاظت کا وعدہ دہ خو د اللہ رب العزت نے لیا ہے-مزید مولانا نے بتایا کہ آج تو دنیا میں قرآن کریم کے بےشمار حفاظ کرام موجود ہیں جس کے سینے میں کتاب اللہ پوری طرح محفوظ ہے- قیامت کے دن اللہ تعالی حافظ قرآن کو یہ حق دیں گے کہ وہ دس آدمیوں کی جنت میں لے جانے کے لئے پروردگار کے سامنے سفارش کرے اور حافظ قرآن کے والدین کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا اور ان کو سورج سے بھی زیادہ روشن تاج پہنایاجائے گا-بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ میں دعا یونس کی مجلس میں جامعہ کے 5 ہونہار طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا، جن میں محمد افتخار بھاگلپور، زبیر ہاشمی پٹنہ، محمد تنویر ارریہ، محمد ثاقب ارریہ اور محمد ریحان سمستی پور کے نام شامل ہیں، جامعہ کے شعبہ حفظ کے استاذ جناب قاری انور صاحب قاسمی نے آخری آیت پڑھائی اور مہتمم جامعہ حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیت علماء بہار کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا -واضح ہو کہ جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج شہر پٹنہ کا دینی تعلیمی ادارہ ہے ، جس کی بنیاد 7/ مارچ 2021 کو جامع مسجد تریپولیہ میں حضرت اقدس الحاج مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بہار کے دست مبارک سے رکھی گئی اور چار بچوں سے تعلیم کا آغاز کیا گیا، الحمدللہ اس قلیل مدت میں جامعہ نے کافی ترقی حاصل کی ہے، جامعہ میں درجہ دینیات، حفظ اور مکتب میں 250/طلبہ و طالبات 17/ اساتذہ و ملازمین اور ماسٹر حضرات کی نگرانی میں دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں، 130/ طلباء کے طعام و قیام کا انتظام منجانب ادارہ کیا جاتا ہے دعائیہ مجلس میں مولانا ذاکر حسین صاحب قاسمی، مولانا سالم شمسی،جناب انجینئر حشمت علی خان صاحب سکریٹری جامع مسجد تریپولیہ، جناب تنویر صاحب تریپولیہ، جناب عبد الماجد صاحب عالم گنج، جناب عبد السلام صاحب، مولوی حسن صاحب، مولانا اظہار عالم قاسمی، مولانا عبد الجبار صاحب، قاری قمر الزمان قاسمی، قاری محمد یاسر، مولانا محمد سلمان قاسمی، مولانا فیروز عالم قاسمی، ماسٹر ابرار صاحب ،ماسٹر ثاقب صاحب، ماسٹر عامر صاحب، ماسٹر ساجد صاحب سمیت شہر پٹنہ کے معزز حضرات نے شرکت کی اور جامعہ کے تمام معاونین مخیرین کے علاوہ پوری امت مسلمہ کیلئے دعاء کی گئی۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *