الحراء پبلک اسکول شاہ گنج میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد

پٹنہ06؍فروری ۔الحراء پبلک اسکول ،شاہ گنج ، پٹنہ میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور تجارت و کاروبار کے پہلؤوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔اس کی اطلاع دیتے ہوئے اسکول کے پرنسپل سید ندیم احمد نے بتایا کہ اس موقع پر تمام بچوںنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ باہم مل کر اپنے کلاسیز میں مختلف ا قسام کے پکوان پر مشتمل الگ الگ تقریباً 12خوبصورت اسٹال لگائے۔
فوڈ فیسٹیول کا باضابطہ آغاز 11؍ بجے شروع ہواجو 30:2 ؍ بجے تک جاری رہا ۔ اس بیچ بچے بچیاں اپنے والدین اور گارجین کے ہمراہ آئے اور اپنی پسند کے لذیذ اور ذائقہ دار پکوان کا لطف حاصل کیا ۔بچوں کے علاوہ کثیر تعداد میںگارجین حضرات نے بھی اسکول میں منعقد اس فوڈ فیسٹیول کا بھر پور لطف اٹھایا ۔
اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی کے طور پرجیولوجیکل مائنس ،گورمنٹ آف انڈیا کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر افتخار محمود اسداللہ، ارشد نظام ، اسکول کے سرپرست راشد نیر، صحافی انوارالہدیٰ ، اسکول ایڈمنسٹریٹر اقبال احمد، اکیڈمک سپر وائزر محمد احتشام الدین، کمپیوٹر انچارج محمد صابر حسین سمیت کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور بچوں کی کامیاب کوششوں کی کافی پذیرائی کی ۔ تمام مہمانوں نے متفقہ طور پر کہا کہ وقتاً فوقتاً اس طرح کے دیگر پروگراموں کا انعقاد بچوں کے لئے ضرور کرنا چاہئے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے اندر کی دوسری خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار ہونے کا موقع مل سکے۔
واضح ہوکہ اسکول ڈائرکٹر ڈاکٹر نذیر احمد نے اس موقع پر بطور خاص اس فوڈ فیسٹیول میں بچوں کے ذریعہ لگائے گئے مختلف انواع و اقسام کےپکوان پر مشتمل ہر اسٹال پر جا کر جہاں بچوں کی حوصلہ افزائی کی وہیں ان کی بہتر کار کردگی اور حسن انتظام پر مبارک باد دی ۔
اسکول انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ بچوں کے ذریعہ منعقد اس پروگرام کی تیاری اور اسے بحسن و خوبی انجام تک پہنچانے میں اسکول کے تمام اساتذہ کرام اور دیگر اسٹاف سمیت بالخصوص نظر الاسلام ندوی،عذیر احمد، شاذیہ احمد،صوفیہ سلطانہ، شیریں حسن، ہما فاطمہ، انیس الرحمٰن شبلی، شاہ عالم، احتشام الدین، سکندر خان ،محمد ثاقب ، ریاض الماس وغیر ہ کا اہم رول رہا ۔

About awazebihar

Check Also

مرکزی حکومت پورے ملک کی تاریخ ہی بدل رہی ہے : نتیش

پٹنہ،04 مئی:(اے بی این )صوبہ بہار کے پہلے وزیر اعظم مرحوم محمدیونس جی کے یوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *