جو خود جے ڈی یو کو کمزور کرنے کی ڈیل میں مصروف ہیں وہ اسے بچانے کی بات کر رہے ہیں: امیش

پٹنہ، 06 فروری (اے بی این) بہار جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر امیش سنگھ کشواہا نے آج پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپیندر کشواہا پر ان کے خط کو لے کر نشانہ سادھا اور کہا کہ جوخود جے ڈی یو کو کمزور کرنے کے لیے ‘ڈیل میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ اسے ‘بچانے‘ کی بات کر رہے ہیں۔
مسٹر اپیندر کشواہا کے ذریعہ جاری کردہ خط پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر کشواہا نے سموار کو یہاں کہا کہ جس پارٹی نے ان کی عزت اور وقار کا اتنا خیال رکھا گیا، وہ پارٹی کے وقار کو اس طرح پامال کریںگے اس پر یقین نہیںہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ جو لوگ خود جے ڈی یو کو کمزور کرنے کی ‘ڈیل’ میں لگے ہوئے ہیں، پارٹی کو بچانے کی بات کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کو جے ڈی یو کا وجود خطرے میں نظر آتا ہے، وہ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ یہ پارٹی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جدوجہد سے بنی ہے، کسی موقع پرست میں اس کی بنیاد کی ایک اینٹ بھی ہلانے کی ہمت نہیں ہے۔
جے ڈی یو کے ریاستی صدر نے کہا کہ جے ڈی یو کا ہر کارکن مسٹر نتیش کمار کی اقدار میں ڈھلا ہوا ہے، لیکن مسٹر اوپیندر کشواہا اتنے سالوں میں بھی ان سے عوامی زندگی کے وقار کا کوئی سبق نہیں سیکھ سکے۔ وہ مسلسل پارٹی کے تحمل اور سنسکار کا امتحان لے رہے ہیں۔ وہ شاید اس تاثر میں ہیں کہ پارٹی کے وقف کاکارکنان ان کی بے لگام باتوں آجائیںگے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ ان کے ارادے دھرے کے دھرے رہ جائیںگے۔
مسٹر کشواہا نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے واضح طور پر کہا ہے کہ جے ڈی یو کا آر جے ڈی کے ساتھ صرف ایک معاہدہ ہے اور وہ ہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہٹانا۔ جے ڈی یو کے قومی صدر مسٹر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے بھی آج ٹویٹ کیا ہے کہ مسٹر اپیندر کشواہا کی باتیں من گھڑت ہیں۔ ایسے میں کہنے کو کچھ نہیں بچا، پھر بھی اگر پارٹی کے ذمہ دار عہدے پر بیٹھے شخص نے اپنی خود غرضی میں آنکھیں بند کر کے اجلاس بلانے اور کارکنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے تو اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر اپیندر کشواہا نے اتوار کو جے ڈی یو کے اہم پارٹنر اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) میں ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں اور مہاتما پھولے سمتا پریشد کے ساتھیوں کو 19 اور 20 فروری کو سنہا لائبریری، پٹنہ میں ہونے والی اہم میٹنگ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ جے ڈی یو اپنے داخلی وجوہات کی وجہ سے دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے۔ عظیم اتحاد کی تشکیل کے بعد ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد سے وہ مسلسل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پارٹی کی پوزیشن سے آگاہ کر رہے ہیں۔
جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً پارٹی کی میٹنگوں میں بھی اپنے خیالات رکھتے رہے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے انہوں نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ جو پارٹی اپنا وجود کھو رہی ہے اسے کیسے بچایا جائے۔ ان کی کوششیں آج بھی جاری ہیں، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ان کی باتوں کو نہ صرف نظر انداز کیا جا رہا ہے، بلکہ اس کی غلط تشریح بھی کی جا رہی ہے۔

 

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *