حکومت کے فلاحی منصوبوںکو انتظامیہ پوری مستعدی سے نافذ کرے

پٹنہ (اے بی این) ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ کی صدارت میں آج کلکٹریٹ واقع میٹنگ ہال میں ضلع ترقیات نفاذ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں مختلف محکمہ جات یعنی دیہی ترقیات ، فلاح، پنچایتی راج، آئی سی ڈی ایس، تعلیم، صحت، صنعت، اقلیتی فلاح، لیبر، جیویکا، سڑک تعمیرات، بجلی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، مقامی حلقہ انجینئرنگ تنظیم، ماہی سمیت سبھی محکمہ جات کے کاموں کا جائزہ لیاگیا اور حالیہ رفتار کا بھی جائزہ لیاگیا۔ ڈی ایم نے کہا کہ حکومت کے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا کامیاب نفاذ انتظامیہ کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہیں۔ سبھی افسران اس کیلئے بیدار اور سرگرم رہیں۔ ضرورت کے مطابق بین محکمہ جاتی نفاذ یقینی کر منصوبوں کو بروقت اور اچھی کوالیٹی کے ڈھنگ سے پورا کریں۔ ترقی یافتہ بہار کے سات عزائم اور خود کفیل بہار کے سات عزائم کے تحت منصوبوں کے نفاذ میں تیزی لائیں۔ زمین دستیابی کیلئے ایڈیشنل کلکٹر سے ساتھ رابطہ کریں۔ صنعتی ٹریننگ انسٹی چیوٹ ، اے این ایم، اسکول، کمیونیٹی عمارت ورک شیڈ، درج فہرست ذات وقبائل کی تعلیمی ترقی کیلئے اسکولی عمارتوں کی تعمیر، تعلیمی فروغ کیلئے اسکول کی عمارتوں کی تعمیر، پالیٹکنک، تنظیم، نرسنگ کالج، سنٹر آف اکسیلینس کے قیام سمیت دیگر سبھی معاملے ، جس میں زمین کی تلاش کیاجانا ہے اس کے بارے میں محکمہ محصولات کے افسران سےرابطہ کر تیزی لائیں۔ جو بھی منصوبے رفتار پر ہیں اسے وقت وقت پر پورا کریں۔ ضلع مجسٹریٹ کے علم میں لایاگیا کہ وزیر اعلیٰ صنعتی منصوبہ کے تحت کوئی ہدف 878 کے خلاف مستفضین کی تعداد 817 ہے ڈی ایم نے جنرل منیجر، ضلع صنعتی مرکزکو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ خواتین باغبانی منصوبہ، وغیرہ کو بہتر ڈھنگ سے نافذ کریں۔

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *