کسانوں کو آبپاشی کی سہولت مہیا کرانے کے لیے تیزی سے کام کریں

پٹنہ، 06 فروری (اے بی این) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دوران بانکا ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کی پیش جائزہ میٹنگ کی۔اس جائزہ میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی ،ارکان قانون ساز کونسل اور مختلف محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز/ پرنسپل سکریٹریزاور سکریٹری شامل ہوئے۔
بانکا کے ڈی ایم مسٹر انشو کمار نے پرنٹیشن کے ذریعے مختلف محکموں کے ذریعہ چلائی جارہی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے ہر گھر نل کاجل، ہر گھر پکی گلی اور نالی، بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم، سیلف ہیلپ الاؤنس، ہنر مند یوتھ پروگرام، سات عزام-1 کے تحت ضلع میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں کی حیثیت، سینٹر آف ایکسی لینس، صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام، ماہی پروری وسائل کی ترقی، وزیر اعلیٰ انٹرپرینیورا سکیم، ایس سی ، ایس ٹی کی تعلیمی ترقی کے لیے رہائشی اسکول، وزیر اعلیٰ ایس سی ، ایس ٹی ہاسٹل گرانٹ منصوبہ، وزیر اعلیٰ کنیا اتھان اسکیم، اعلیٰ تعلیم کے لیے خواتین کا فروغ، اقلیتی ہاسٹل اسکیم، اقلیتی مسلم لاوارث/طلاق شدہ خواتین کی امدادی اسکیم، وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم، وزیر اعلیٰ پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات ہاسٹل اسکیم، دیگر پسماندہ طبقات کلیان ہاسٹل اسکیم(پسماندہ اورانتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے)،، جننائک کرپوری ٹھاکر ہاسٹل اسکیم سمیت(انتہائی پسماندہ کے لیے) ہر کھیت آبپاشی کا پانی اور بال ہردئے منصوبہ سمت دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں شامل عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کئے۔ عوامی نمائندوں کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ’وزیر اعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ‘ سبھی کو ملے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کنیا حوصلہ افزا منصوبہ‘ کے زیر التوا نہ رہیںاس پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی چھوٹے ہوئے بساوٹ/ٹولے ہیںاس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر وہاں رابطہ فراہم کریں۔ زراعت کے کام کے لیے جو بھی خواہشمند کسان بجلی رابطہ کے لیے درخواست دیتے ہیں انہیں کنکشن مہیا کرائیں۔ کسانوں کو آبپاشی کی سہولت مہیا کرانے کے لیے دیگر جو بھی ذرائع ہیں اس پر تیزی سے کام کریں ۔ بجلی بلی کی بے ضابطگیوں کی شکایت ملنے پر اس کے حل کے لیے فوری کارروائی کریں تاکہ کسی کو دشوار ی نہ ہو ۔ڈی ایم مسٹر انشول کمار نے وزیر اعلیٰ کو مومینٹو پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔
جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ، کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، آفات مینجمنٹ کے وزیر وبانکاضلع کے انچارج وزیر جناب شاہنواز، آبی وسائل و اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب جینت راج، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، رکن پارلیمنٹ گردھاری یادو، ارکان قانون ساز کونسل ، ارکان اسمبلی ،وویک کمار سنگھ، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،متعلقہ محکموں کے اڈیشنل چیف سیکریٹری ، پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، کمشنر بھاگلوپار ڈویژن، مسٹر دیانیدھن پانڈے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بھاگلپور زون، مسٹر وویکانند، بانکا کے ڈی ایم مسٹر انشول کمار، بانکا کے ایس پی مسٹر ستیہ پرکاش اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *