ہندوستان میں ٹیکس اصلاحات کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے: لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی، 06 فروری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں انڈین ریونیو سروس کے زیر تربیت افسران کے 72 ویں بیچ کے پارلیمانی طریقوں اور طریقہ کار پر سہ روزہ اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹرینی افسران سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ملک میں ٹیکس نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے اور اس سمت میں انڈین ریونیو سروس ایک سرکردہ ادارے کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔
ملک میں ترقی اور معاشی سماجی تبدیلی کے تناظر میں لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ترقی کی سمت میں دنیا کے تمام ممالک ایک آسان ٹیکس نظام کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ٹیکس پالیسیاں صاف، شفاف اور شہریوں پر مرکوز خدمت کی اقدار پر مبنی ہیں اور اس سمت میں ریونیو سروس کے افسران کو ہمیشہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں مسٹر برلا نے ترقی پسند ٹیکس پالیسیوں اور معیشت کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ان کے نفاذ پر زور دیا۔ ٹرینی افسران کو پیغام دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ امرت کال کے دور میں ملک کے ریونیو سسٹم اور ٹیکس نظام کے بہترین آپریشن میں نوجوان افسران کا اہم رول ہے۔ہندوستان میں ٹیکس اصلاحات کے نئے دور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وسیع بحث کے بعد محصولات کے نظام میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور اس سمت میں آئی آر ایس افسران کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کے طور پر نوجوان افسروں کا علم اور ہنر ہندوستان کو پوری دنیا میں ترقی اور سرمایہ کاری کی بہترین منازل طے کرن میں خاطرخواہ تعاون کر رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے اقتصادی پالیسیوں کو واضح، ترقی پسند اور معیشت کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسیوں کا مقصد بہتر خدمات بشمول شفافیت اور شہریوں اور کاروباری افراد کا احترام ہونا چاہیے۔
اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل مسٹر اُتپل کمار سنگھ نے استقبالیہ تقریر کی اور لوک سبھا سکریٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری پرسن جیت سنگھ نے اظہار تشکر کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی ( پرائڈ ) نے کیا تھا۔

 

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *