پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)انٹر میڈیٹ امتحان کے پانچویں دن پہلی نشست میں بایو لوجی اور دوسری نشست میں پالیٹکل سائنس کا امتحان ریاست کے سبھی امتحان مراکز پر پر امن طور پر منعقد ہوا۔ وہیں پہلی نشست میں سائنس کے 3,95,814 امتحان دہندگان کے لیے بایو لوجی کا امتحان ہوا۔ وہیں دوسری نشست میں پالیٹیکل سائنس کے امتحان میں کل 3,39, 957 امتحان دہندگان نے شریک ہو کر امتحان دیا۔ پٹنہ ضلع میں آج دونوں نشستوں کے امتحان کا انعقاد پرامن طور پر چلتا رہا۔ سبھی طلبہ و طالبات وقت پر آئے اورامتحان میں شامل ہوئے۔ امتحان کے پر امن انعقاد کے لیے بی ایس ای بی پابند عہد ہے۔ اس کے لیے وقت پر سوالات بچوں کو تقسیم کئے جارہے ہیں اور کسی بھی طرح کی امتحان گاہ میں بدعنوانی کی گنجائش نہیں ہے اور اچھے ماحول میں بچے امتحان دے رہے ہیں۔
